اتوار‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2026 

بھارتی دہشتگرد کلبھوشن جادھو اجیت دیول کا رشتہ دار نکلا ،بھارت کلبھوشن کی کارروائیوں کو ایران سے بھی خفیہ رکھنا چاہتا تھا ،چونکادینے والے انکشافات

datetime 7  جنوری‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں جاسوسی اور تخریب کاری کے الزام میں گرفتار بھارتی دہشتگرد کلبھوشن جادھو سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ وہ بھارتی مشیر قومی سلامتی اجیت دوول کا رشتہ دار ہے جس نے ’’را‘‘ سے تربیت حاصل کی تھی۔نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ

میں دعویٰ کیا ہے کہ دہشتگرد کلبھوشن جادھو بھارت کے مشیر قومی سلامتی اجیت دوول کا رشتہ دارہے، کلبھوشن کا باپ پولیس کمشنر جبکہ چچا باندرا پولیس اسٹیشن کا انچارج تھا۔ اس کا خاندان ممبئی کے مضافات میں مقیم تھا۔کمانڈر کلبھوشن جادھو نے 13 دسمبر 2001 کو بھارتی پارلیمنٹ پر حملے کے بعد خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ میں شمولیت کا فیصلہ کیا جبکہ اجیت دوول نے اسے ’’ را‘‘ میں بھجوایا۔ کلبھوشن جادھو نے 2 سال تک را سے ٹریننگ لی جس کے بعد اس نے فارسی اور بلوچی زبان بھی سیکھی۔بھارتی جاسوس کوچاہ بہار سے گوادر اور سی پیک کو نشانہ بنانے کا ٹاسک ملا، بھارت کلبھوشن کی کارروائیوں کو ایران سے بھی خفیہ رکھنا چاہتا تھا اسی لیے اس نے حسین مبارک کی شناخت سے کارگو کمپنی قائم کی۔ کلبھوشن بیک وقت را اور بھارتی نیوی کا ملازم تھا، پکڑے جانے کے بعد کلبھوشن سے را کے 13 ارکان کو فون کرائے گئے۔ بھارتی دہشتگرد کلبھوشن جادھو سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ وہ بھارتی مشیر قومی سلامتی اجیت دوول کا رشتہ دار ہے جس نے ’’را‘‘ سے تربیت حاصل کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…