بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

نجی ٹی وی کی خبر کی تردید، مجھ سے منسوب بیان جھوٹا ،عمران خان جیسا شریف النفس آدمی اوربشری مانیکا سے زیادہ متقی خاتون میں نے پہلے نہیں دیکھی، سابق شوہرخاور فرید مانیکا شدید مشتعل،انتہائی اقدام کا اعلان کردیا 

datetime 7  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ممکنہ تیسری اہلیہ اور روحانی مشیر بشری مانیکا کے سابق شوہر خاور فرید مانیکا نے کہا ہے کہ مجھ سے منسوب بیان جھوٹا ہے اور ہمارے گھر کے بارے میں پھیلائی گئی خبریں تشویشناک ہیں،عمران خان کی وجہ سے ہمارے گھر میں تنازع کی خبر جھوٹی ہے، بشری مانیکا سے زیادہ متقی خاتون میں نے نہیں دیکھی، ایسی بے بنیاد خبروں نے ہمیں شدید تناؤ میں ڈالا ہے اور مجھے

ایسی بے بنیاد خبروں سے شدید دکھ ہوا ہے، ایسی پرہیزگار خاتون کے بارے میں اس طرح کی باتیں افسوسناک ہیں، عمران خان کا ہمارے گھر سے روحانی تعلق ہے اور عمران خان جیسا شریف النفس آدمی میں نے کبھی نہیں دیکھا، ایسی خبروں کے بارے میں جو قانونی کارروائی ہو سکی کروں گاجبکہ بشری مانیکا کے صاحبزادے موسی مانیکا نے کہا ہے کہ میری والدہ پرہیزگار خاتون ہیں اور میں نے والدہ کو کبھی بغیر پردے کے گھر سے باہر جاتے نہیں دیکھا ۔اتوار کو ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بشری مانیکا کے صاحبزادے موسی مانیکا نے کہاکہ والدہ اور والد کی علیحدگی میری والدہ اور ہمارے گھر کا معاملہ ہے اور میرے والد سے منسوب بیان بھی جھوٹا ہے۔ موسی مانیکا نے مزید کہا کہ ان کی والدہ کے نکاح کی خبر ایک نجی ٹی وی چینل کی سازش ہے۔ خاور فرید مانیکا کا کہنا تھا کہ مجھ سے منسوب بیان جھوٹا ہے اور ہمارے گھر کے بارے میں پھیلائی گئی خبریں تشویشناک ہیں۔ بشری بی بی کے سابق شوہر نے کہا کہ عمران خان کی وجہ سے ہمارے گھر میں تنازع کی خبر جھوٹی ہے، بشری مانیکا سے زیادہ متقی خاتون میں نے نہیں دیکھی، ایسی بے بنیاد خبروں نے ہمیں شدید تنا میں ڈالا ہے اور مجھے ایسی بے بنیاد خبروں سے شدید دکھ ہوا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسی پرہیزگار خاتون کے بارے میں اس طرح کی باتیں افسوسناک ہیں۔خاور فرید مانیکا نے مزید کہا کہ عمران خان کا ہمارے گھر سے روحانی تعلق ہے

اور عمران خان جیسا شریف النفس آدمی میں نے کبھی نہیں دیکھا، ایسی خبروں کے بارے میں جو قانونی کارروائی ہو سکی کروں گا، واضح طور پر کہتا ہوں کہ مجھ سے منسوب خبریں بے بنیاد ہیں۔ واضح رہے کہ بشری بی بی کے سابق شوہر کی عمر تقریبا 61 برس جبکہ بشری بی بی کی عمر تقریبا 50 برس ہے۔یاد رہے کہ نجی ٹی وی چینل نے بشری بی بی کے سابق شوہر سے منسوب بیان میں کہا تھا کہ خاور فرید مانیکا نے بتایا کہ عمران خان کی وجہ سے گھریلو ناچاقیوں میں اضافہ ہوا، سابق اہلیہ کی طلاق کی عدت پوری ہوتے ہی عمران خان نے انہیں شادی کی پیشکش کر دی۔ واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی عمر تقریبا 65 برس ہے اور وہ اس سے قبل بھی دو بار عقدِ نکاح میں بندھ چکے ہیں تاہم، دونوں بار لمبی میرڈ اننگز نہ کھیل سکے اور پہلی بار تقریبا 10 برس بعد جبکہ دوسری بار تقریبا 10 ماہ بعد ہی ان کی شادی کی اننگز ختم ہو گئی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…