جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

اب پاکستانی چین کا طویل المیعاد ویزا بھی حاصل کر سکیں گے ، نئی ویزاء پالیسی کا اعلان کردیاگیا

datetime 7  جنوری‬‮  2018 |

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین اور پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) سے وابستہ اعلی پیشہ ورانہ جوہر قابل پاکستانی افراد کو چینی حکومت کی طرف سے طویل المیعاد ویزاء حاصل کرنے کا موقع ملے گا ۔ چینی حکام کے مطابق نئی ویزاء پالیسی کے تحت پاکستانیوں سمیت غیر ملکی اپنی ذہانت اور قدر کی بنیاد پر چین میں طویل قیام کر سکیں گے ۔سی پیک نے انتہائی پیشہ ورانہ مہارت کے شعبوں میں روزگار کے حصول اور اپنا کردار ادا کرکے

سماجی واقتصادی تعاون اشتراک عمل کو کامیاب بنانے کیلئے کئی لوگوں کے لیے دروازے کھول دیے ہیں اس امر کے روشن امکانات ہیں کہ سی پیک پاکستان اور چین کے تعلقات کو مزید مستحکم بنائے گا اور علاقے میں خوشحالی اور استحکام کا باعث بنے گا ۔اس فلیگ شپ پراجیکٹ کی بدولت پاکستان میں روزگار ،ترقی ،پیداوار میں اضافہ،منصوبوں اور اقتصادی استحکام آسکے گا ۔نئی ویزا پالیسی کے تحت چین انتہائی جوہر قابل غیر ملکیوں کیلئے پانچ سے دس سال کیلئے طویل المیعاد ویزا جاری کر رہا ہے ان انتہائی ماہر غیر ملکی کارکنوں کو ملٹی انٹری ویزاء کے حصول کے بدلے میں چین میں داخل ہونے اور کام کرنے کو کہا جائے گا ۔پچاس ہزار سے زائد غیر ملکیوں کو پانچ سال سے زائد عرصے کیلئے چین میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی ۔چین کے سرکاری محکمہ بیرونی ماہرین امور کے بیجنگ بیورو کی طرف سے غیر ملکی اعلی صلاحتیوں کے حامل افراد کیلئے چین کا پہلا سرٹیفیکیٹ جاری کیا جارہا ہے ۔پانچ یا دس سال کیلئے ملٹی انٹری ویزا کیلئے درخواست دینے کیلئے یہ سرٹیفیکیٹ ضروری ہے ۔چین میں امیگریشن کی انتہائی سخت پالیسی ہے ۔چین میں کام کرنے والے بیشتر غیر ملکی سالانہ کی بنیاد پر اپنے ویزا کی مسلسل تجدید کراتے ہیں ۔توقع کی جاتی ہے کہ اب اس نئی پالیسی سے سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں خاص طور پر چین میں غیر ملکی ماہرین کی تعداد میں اضافہ ہو جائے گا ۔ طویل المیعاد منصوبہ بندی کر لی گئی ہے اور اقتصادی اور سماجی اہداف مقرر کر لیے گئے ہیں اب چین اپنے اہدا ف کے حصول کیلئے کلی طور پر بیرونی دنیا سے بہترین افراد اور ماہرین ریکروٹ کرنا چا ہتا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…