بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

عمران خان کی تیسری شادی، چند روز قبل پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں ان کی پہلی بیوی جمائمہ خان نے کیا کہا تھا؟ جانئے

datetime 7  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے کارکن اور پاکستانی عوام چاہتے تھے کہ عمران خان کی شادی دوبارہ جمائما سے ہو جائے مگر بشریٰ مانیکا سے مبینہ تیسری شادی کی خبروں نے ان کا دل توڑ دیا، جمائما خان نے جس طریقے سے عمران خان کی نااہلی کیس میں مددکی اس پر سب یہ چاہتے تھے کہ جمائما دوبارہ عمران خان سے شادی کر لے اور یہی وجہ کہ عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید احمد بھی لوگوں کی اس خواہش کو

جان گئے تھے اسی لیے انہوں نے جلسے کے دوران تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو جمائما سے دوبارہ شادی کا مشورہ دے دیا تھا۔ واضح رہے کہ جب سے جمائما نے نااہلی کیس میں عمران خان کو ثبوت دے کر بچایا ہے، اسی وقت سے بہت سے پاکستانی سوشل میڈیا پر اپنی رائے دے چکے ہیں کہ اب عمران اور جمائما کو ایک بار پھر شادی کر لینی چاہیے مگر ایسی خواہش رکھنے والوں کا دل عمران خان کی مبینہ تیسری شادی کی وجہ سے ٹوٹ گیا ہے۔ پاکستانیوں کی طرف سے اس خواہش کا اظہار جمائما سے بھی کیا جاتا رہا اسی وجہ سے جمائما کو بھی اس حوالے سے ٹوئٹر کے ذریعے جواب دینا پڑا۔ جمائما خان نے 31 دسمبر 2017ء کو اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میں کسی بھی چیز سے متعلق ٹویٹ کروں مگر یہ بات گارنٹی سے کہہ سکتی ہوں کے اس ٹویٹ کے جواب میں کم از کم پانچ لوگ یہ سوال لازمی پوچھتے ہیں کہ کیا آپ عمران خان سے دوبارہ شادی کریں گی؟ اس بات کا اظہار کرتے ہوئے جمائما نے ایک فلشڈ فیس ایموجی بھی بنایا جس سے یہی ظاہر ہوتا ہے کہ اس سوال پر ان کے گال شرم سے لال ہو جاتے ہیں۔   تحریک انصاف کے کارکن اور پاکستانی عوام چاہتے تھے کہ عمران خان کی شادی دوبارہ جمائما سے ہو جائے مگر بشریٰ مانیکا سے مبینہ تیسری شادی کی خبروں نے ان کا دل توڑ دیا، جمائما خان نے جس طریقے سے عمران خان کی نااہلی کیس میں مددکی اس پر سب یہ چاہتے تھے کہ جمائما دوبارہ عمران خان سے شادی کر لے

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…