منگل‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پیر حمید الدین سیالوی کی دھمکی کے بعد ثنا ء اللہ بھی میدان میں آگئے،کیا اعلان کردیا،تشویشناک صورتحال

datetime 7  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد /لاہور (این این آئی)وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اپوزیشن کی جماعتیں سانحہ ماڈل ٹاؤن پر ڈاکٹر طاہر القادری کے ساتھ مل کر سیاست کررہی ہے۔ ایک انٹرویومیں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اگر تمام جماعتیں پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے ساتھ مل کر انصاف کیلئے سڑکوں پر آئیں اور صورتحال کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی تو حکومت اس سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری پہلی

ترجیح ہے کہ احتجاج کی نوبت ہی نہ آئے کیونکہ ہم اس معاملے کو بہت ہی اچھے طریقے سے حل کریں گے۔انہوںنے کہاکہ اگرچہ طاہرالقادری نے 7 جنوری کی مہلت دی لیکن امید ہے کہ ان کے باہر آنے سے پہلے حکومت کوئی نہ کوئی حل ضرور نکال لے گی کیونکہ یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ اگر کوئی جماعت کسی بات پر ناراض ہے تو اس کے ساتھ مذاکرات کیے جائیں۔صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے کہ جب ایک کیس عدالت میں چل رہا ہے تو کل جماعتی کانفرنسز یا دھرنوں سے انصاف کی امیدیں کیوں لگائی جارہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن ایک حادثہ تھا لہذا سڑکوں پر آکر اانتشار پھیلانے کے بجائے حادثات کی تفتیش کرکے ذمہ داروں کو سزا دلوانی چاہیے۔صوبائی وزیرقانون کا کہنا تھا کہ گزشتہ ساڑھے چار سال سے ’قوتوں‘ نے حکومت کو گرانے کی کوششیں کیں مگر یہ ناکام رہیں اور اب 2018 کے الیکشن میں عوام کے ووٹ سے یہ پھر اپنے مقصد میں ناکام ہوجائیں گی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…