بدھ‬‮ ، 03 جون‬‮ 2026 

سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کی نمائش کی تاریخ کا اعلان

datetime 6  جنوری‬‮  2018 |

ممبئی (این این آئی)ہدایت کار راج کمار ہیرانی نے بالی وڈ اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کی نمائش کی تاریخ کا اعلان کردیا۔سنجے دت کا شمار فلم نگری کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے انتھک محنت سے مقام بنایا ہے۔ انہوں نے فلمی کیریئر میں اتار چڑھاؤ کے ساتھ ساتھ ذاتی زندگی میں کئی تنازعات کا سامنا کیا ہے۔سنجے دت کی زندگی پر ان کے قریبی دوست ہدایت کار راج کمار ہیرانی فلم بنارہے ہیں

جس میں ان کا کردار رنبیر کپور کررہے ہیں۔فلم کی شوٹنگ گزشتہ سال سے جاری ہے اور اب اس کی نمائش کا اعلان کردیا گیا ہے۔فلم کے ہدایت کار راج کمار ہیرانی نے ٹوئٹر پر فلم کی نمائش کا اعلان کرتے ہوئے ریلیز کی تاریخ 29 جون بتائی تاہم فلم کے نام پر تنازع کے باعث کوئی نام فی الحال تجویز نہیں کیا گیا ہے۔راج کمار ہیرانی نے سلمان خان کی ’ریس 3‘ سے باکس آفس پر پنگا لینے سے کتراتے ہوئے فلم کی نمائش عید کے بعد رکھی ہے۔یاد رہے کہ ہدایت کار راج کمار ہیرانی نے فلم کا نام ’سنجو‘ تجویز کیا جس پر رنبیر کپور نے اعتراض کیا تھا جس پر انہیں جلد ہی نام تجویز کرنے کا کہا گیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…