ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

امریکا پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرے، چین کے بعد ترکی بھی میدان میں آگیا ،صدر طیب اردگان کا دھماکہ خیز اعلان

datetime 5  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

استنبول (مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے بعد ترکی بھی پاکستان کی حمایت میں میدان میں آگیا ، ترکی نے پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے پر امریکا کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ، ترک صدر طیب اردگان نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل پاکستان اور ایران کے اندرونی

معاملات میں مداخلت بند کریں۔ فرانس روانہ ہونے سے قبل استنبول میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی جا رہی ہے، جب کہ عراق، شام، لیبیا، تیونس، سوڈان اور چاڈ میں بھی اسی طرح کی مداخلت کی جارہی ہے یہ سارے اسلامی ممالک ہیں اور وہاں کے عوام مسلمان ہیں یہ تمام ممالک قدرتی وسائل سے مالا مال ہیں۔ترک صدر نے کہا کہ عراق اور شام میں امریکا سمیت متعدد مغربی ممالک عوام کو ایک دوسرے سے الجھاتے اور تفرقہ پیدا کرتے رہے ہیں، اردگان نے دعویٰ کیا ہے کہ واشنگٹن انقرہ کے خلاف سنجیدہ نوعیت کی سازشوں کے عمل کو برقرار رکھے ہوئے ہے جب کہ ترکش سفارت کار کو ایران کی معاونت کے الزام میں ملنے والی امریکی عدالت سے سزا پر نظرثانی کی جائے۔ چین کے بعد ترکی بھی پاکستان کی حمایت میں میدان میں آگیا ، ترکی نے پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے پر امریکا کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ،  ترک صدر نے کہا  کہ امریکا اور اسرائیل پاکستان اور ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…