بدھ‬‮ ، 09 اپریل‬‮ 2025 

دیرینہ مطالبہ پورا،قطر کی حکومت کیلئے پاکستانیوں سمیت غیر ملکیوں کو بڑی خوشخبری سنادی

datetime 5  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحہ(آن لائن) قطر کی حکومت نے ایک نئے قانون سازی کی منظوری دی جس کے مطابق معیشت کے مختلف شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو 100 فیصد ملکیت کی اجازت دی جائے گی۔قطر کا یہ نیا قانون بدھ (3 جنوری) کو کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس میں منظور کیا گیا، تاہم یہ ابھی تک واضح نہیں کہ یہ مسودہ قانون کب سے نافذ العمل ہوگا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے

جب خلیج میں سیاسی بحران چل رہا ہے اور گزشہ 7 ماہ میں ہمسایہ ممالک کی جانب سے قطر کا اقتصادی اور سفارتی بائیکاٹ جاری ہے۔ خلیج کی تیسری بڑی معیشت رکھنے والے قطر کی جانب سے یہ کوشش 2014 سے تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث کی گئی تاکہ بجٹ خسارے کو فنانس دینے کے لیے نئی آمدنی کو محفوظ کیا جاسکے۔قطر کی وزارت معیشت اور تجارت کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کار تقریباً تمام اقتصادی شعبوں میں کاروبار کرنے کے قابل ہوجائیں گے تاہم انہیں ریئل اسٹیٹ یا فرنچائز خریدنے کی اجازت نہیں ہوگی۔قانون کے مطابق بینکنگ اور انشورنس سیکٹرز میں سرمایہ کاری کے لیے غیر ملکیوں کو حکومت سے پہلے ایک خاص اجازت لینا ہوگی۔تاہم 2014 میں پاس کردہ قانون کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کار قطر کے اسٹاک ایکسچینج میں 49 فیصد تک حصہ حاصل کرسکتے ہیں۔وزارت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مسودہ قانون کا مقصد محصولات کی آمدنی میں اضافہ کرنا، غیر ملکی اور مقامی سرمایہ کاروں کی حفاظت اور عالمی معیشت میں قطر کی حیثیت کو فروغ دینا ہے۔خلیج میں بحران کے بعد سب سے بڑے مائع قدرتی گیس (ایل این جی ) کے برآمد کنندہ قطر کی جانب سے حالیہ اقدام نئی آمدنی کو محفوظ کرنے کے لیے ہے۔خیال رہے کہ انتہا پسند گروپوں سے تعلق اور ریاض کے علاقائی روایتی حریف ایران سے قریبی تعلقات کے الزامات پر سعودی عرب، متحدہ عرب امارات،

بحرین اور مصر نے جون میں قطر سے تعلقات منقطع کردیے تھے، تاہم قطر نے ان تمام الزامات کو مسترد کردیا تھا۔دوسری جانب قطر نے خطے سے باہر موجود شراکت داروں کے ساتھ تجارت میں اضافہ کیا اور حال ہی میں مغربی افریقہ میں زیادہ گیس پیدا کرنے کے منصوبے اور نئی عالمی منڈیوں کو تلاش کرنے کا اعلان کیا۔

موضوعات:



کالم



بل فائیٹنگ


مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…