واشنگٹن (آئی این پی ) سال 2017صحافیوں کے لیے ا فغانستان مہلک ترین ملک ثابت ہوا، گزشتہ سال پیشہ وارانہ خدمات بجا لاتے ہوئے21 اخباری نمائندے ہلاک اور 23 زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان میں آزادی صحافت کیلئے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم این اے آئی کے انتظامی سربراہ، عبدالمجیب خلوتگر نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ ان کی تنظیم افغانستان میں نامہ نگاروں کے خلاف تشدد کی کارروائیوں کے 141 مقدمات درج کیے ہیں۔خلوتگر کے بقول، اس نئی رپورٹ کی بنیاد پر
بتایا گیا ہے کہ افغان حکومت اور سرکار سے وابستہ اہل کار تشدد کے 62 مقدمات میں ملوث ہیں، جن میں اخباری نمائندوں پر تشدد کیا گیا؛ دہشت گرد گروہ 42 مقدمات میں جوابدہ ہیں جب کہ 26 مقدمات غیر قانونی مسلح گروپوں کے خلاف درج ہیں۔خلوتگر نے مزید کہا کہ 11 مقدمات ایسے ہیں جن پر تشدد واقعات میں ذرائع ابلاغ کے آجر شامل ہیں۔انھوں نے مزید بتایا کہ سال 2017 میں، افغانستان میں 23 اخباری نمائندے زخمی ہوئے، جب کہ 21 دیگر صحافت سے وابستہ لوگ حملے کا شکار ہوئے۔