منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

انجلینا سے علیحدگی کے بعد بریڈ پٹ نام بدل کر لڑکیوں سے فلرٹ کرنے لگے

datetime 5  جنوری‬‮  2018 |

لاس اینجلس(این این آئی) ہالی ووڈ کے سپر اسٹار بریڈ پٹ نے انجلینا جولی سے علیحدگی کے بعد نام اور شناخت بدل کر لڑکیوں سے فلرٹ کرنا شروع کردیا ہے۔2005 میں فلم ’مسٹراینڈ مسزاسمتھ‘کے ذریعے نزدیک آنے والے ہالی ووڈ اداکار بریڈ پٹ اورانجلینا جولی کئی سال تک ایک دوسرے کے ساتھ رہے، یہاں تک کہ دونوں کی محبت کی مثالیں دی جاتی تھیں۔ ہالی ووڈ کی یہ مشہور جوڑی 2014 میں شادی کے بندھن میں

بندھی تاہم شادی کے دو سال بعد اچانک دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبر ان کے چاہنے والوں پر بجلی بن کے گری۔علیحدگی کے بعد پریڈ پٹ نے بہت کوشش کی کہ انجلینا ان کے پاس واپس آجائیں لیکن انجلینا اٹل فیصلہ کرچکی تھیں۔ انجلینا جولی کی طرف سے مایوس ہونے کے بعد بالآخر بریڈ پٹ نے آگے بڑھنے کا فیصلہ کرلیا۔ انجلینا سے علیحدگی کا غم بھلانے کے لیے پہلے تو انہوں نے اپنی پہلی بیوی جینیفر آنسٹن

کے ساتھ راہ و رسم بڑھانا شروع کیے لیکن جب یہاں بھی ان کی دال نہیں گلی تو بریڈ پٹ ایک اورخاتون کے ساتھ دیکھے جارہے ہیں لیکن بڑے ڈرامائی انداز میں۔ایک امریکی میگزین کے مطابق بریڈ پٹ کو ایک کافی شاپ کے باہر دیکھا گیا ہے جہاں وہ بالکل فلمی انداز میں لیدر جیکٹ اور جینز پہنے سن گلاسز لگا کر کسی خاتون سے ملنے آئے تھے۔ حیرت انگیز طور پر وہ خاتون امریکی اداکارہ کیٹ موز سے مشابہہ تھی۔

بریڈ پٹ نے اس خاتون سے اپنا تعارف بریڈ پٹ کے بجائے ولیم کے نام سے کرایا جب اس خاتون نے بریڈ پٹ سے کہا کہ تم تو بریڈ پٹ میں مل رہے ہوتو بریڈ پٹ نے کہا کہ میرا پورا نام ولیم بریڈ لی پٹ ہے۔ جس کا یہ مطلب ہوا کہ بریڈ پٹ اپنے اصل نام کے ساتھ خاتون کے ساتھ سیر سپاٹے کررہے ہیں لیکن انہیں نام بدلنے کی ضرورت کیوں پیش آئی یہ تو وہی بتا سکتے ہیں۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…