اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

سپر پاور امریکہ کا صدرٹرمپ ڈر گیا،وائٹ ہاؤس میں آنیوالے اب یہ چیزاپنے ساتھ نہیں لا سکیں گے،بڑی پابندی لگا دی

datetime 5  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آن لائن) امریکی حکام نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سرکاری رہائش گاہ وائٹ ہاؤس میں کام کرنے والے ملازمین اور وہاں آنے والے مہمانوں پرذاتی موبائل فون استعمال کرنے پرپابندی عائد کر دی۔وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری سارا سینڈرز نے اس حوالے سے جاری بیان میں کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے لیے وائٹ ہاؤس میںٹیکنالوجی سسٹمز کی حفاظت اور سالمیت اولین ترجیح ہے لہٰذا آئندہ ہفتے سے وائٹ ہاؤس کے ملازمین اور مہمانوں کو

’ویسٹ ونگ‘ میں ذاتی موبائل فونز استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے ملازمین اپنا کام اور رابطے سرکاری ڈیوائسز کے ذریعے کر سکیں گے۔امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ پابندی وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف جان کیلے نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر لگائی ہے۔خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ متعدد بار وائٹ ہاؤس سے میڈیا کو چیزیں لیک ہونے کی شکایات کرچکے ہیں لیکن ان کے مشیروں کا کہنا ہے کہ مذکورہ پابندی کا تعلق میڈیا کو خبریں لیک ہونے سے نہیں۔بلوم برگ کے مطابق ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے وائرلیس نیٹ ورک سے متعدد ڈیوائسز منسلک ہیں اور ذاتی فونز کی سیکیورٹی اتنی اچھی نہیں ہوتی جتنی حکومت کی جانب سے فراہم کی گئی ڈیوائسز کی ہوتی ہے۔ٹرمپ انتظامیہ کے اس اقدامات کی مخالفت بھی سامنے آئی ہے اور وائٹ ہاؤس کے ملازمین کا کہنا ہے کہ وہ سرکاری فونز کو ذاتی کاموں کے لیے استعمال نہیں کر سکتے لہٰذا کام کے دوران ان کے لیے اہل خانہ اور دوستوں سے رابطہ کرنا مشکل ہوجائے گا۔خیال رہے کہ امریکی صدر عہدہ سنبھالنے کے بعد سرکاری رہائش گاہ وائٹ ہاؤس میں منتقل ہوجاتا ہے جہاں وہ دیگر دفتری معاملات بھی نمٹاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…