اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جاپان نے پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی جنگ میں قربانیوں اور کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کے استحکام کیلئے پاکستان کی کاوشیں قابل قدر ہیں۔ یہ بات جاپانی وزیر خارجہ تانوکورو نے جی ایچ کیو دورے کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات میں کیا ترجمان پاک فوج کے مطابق جاپانی وزیر خارجہ نے یاد گار شہداء4 پر حاضری دی پھول چڑھائے بعد میں انھیں علاقائی استحکام اور انسداد دہت گردی
کی کوششوں پر ڈی جی ملٹری آپریشنز نے بریفنگ بھی دی جاپانی وزیر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان کی جوہری تجربات پر پابندی پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کیساتھ 70 منٹ ملاقات ہوئی جس میں انسداد دہشت گردی کی جنگ پر گفتگو ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہپاکستان دہشتگردی کیخلاف سخت موقف جاری رکھے۔آرمی چیف نے جاپانی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان پر شکریہ ادا کیا اور دہشتگردی کیخلاف آپریشنز اور کامیابیوں سے جاپانی وزیر خارجہ کوآگاہ کیا۔