جمعہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2025 

امریکہ کی سپلائی بند اور ایجنسیوں کو نکال کر ان 3 ممالک کے ساتھ یہ کام کریں، عمران خان نے قوم کے دل کی بات کہہ دی

datetime 4  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی ہرزہ سرائی کے بعد امریکہ کو سخت جواب دینے کا وقت آگیا ہے امریکی الزامات پاکستانی قوم کی توہین کی سوچی سمجھی سازش ہے نئی امریکی پالیسی کے بعد پاکستان خود کو امریکا سے الگ کرے دہشت گردی کی اس جنگ میں70 ہزار قربانیوں سمیت پاکستانی معشیت کو100ڈالرز سے زائد کا نقصان ہوا ہے تفصیلات کے مطابق عمران خان نے اپنے ایک

پیغام میں ا مریکی الزامات کے بعد پیداہونے والی صورتحال پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے پاکستان پر حالیہ الزامات اور ڈو مور کا مطالبہ ایک سوچی سمجھی سازش کی بنیاد پر ہورہے ہیں اب وقت آگیا ہے کہ امریکہ کو سخت جواب دیا جائے نئی امریکی پالیسی کے بعد پاکستان کو چاہیے کہ خود کو امریکہ سے الگ الگ کرے کیونکہ دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں ہماری فورسز اور معیشت کو بے پناہ نقصان اٹھانا پڑا اس جنگ کی وجہ سے پاکستان میں دہشت گردی بڑھی انہوں نے کہا کہ ہم امریکا سے الجھنا نہیں چاہتے تاہم افغانستان میں امریکی ناکامیوں کا بوجھ برداشت کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے ان حالات میں چین روس اور ایران کے ساتھ مل کر تعاون کی نئی راہیں تلاش کی جاسکتی ہیں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مزید کہا کہ میں نے ہمیشہ دوسروں کی جنگ لڑنے کی مخالفت کی اور کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف امریکی جنگ لڑنے پر پاکستان کو نقصان ہوگا امریکہ کی افغان جنگ میں کھودنا سب بڑی غلطی تھی جس سے سبق ملاہے کہ مالی مفادات کی خاطر استعمال نہیں ہونا چاہیے پاکستان اور امریکہ کے درمیان ان خراب حالات میں پاکستانی قوم حکومت سے ملکی سلامتی کے تحفظ کی امید کرتی ہے ۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی ہرزہ سرائی کے بعد امریکہ کو سخت جواب دینے کا وقت آگیا ہے امریکی الزامات پاکستانی قوم کی توہین کی سوچی سمجھی سازش ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…