بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

دھاتی سکے لینے سے انکار پر تاجر کو سزا ہوگی، سعودی وزارت تجارت

datetime 4  جنوری‬‮  2018 |

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے خبردار کیا ہے کہ تاجروں اور تجارتی مراکز کا دھات کے سکے لینے سے انکار قانون کی خلاف ورزی ہے۔ اس پر سزا مقرر ہے۔ وزارت نے توجہ دلائی کہ اس نے سعودی عربین مانیٹرنگ اتھارٹی (ساما) کے تعاون سے مملکت بھر میں دھات کے سکے وافر مقدار میں مہیا کرا دیئے۔ وزارت نے انتباہ دیا کہ جو دکاندار دھات کے سکے قبول کرنے سے انکار کرے گا

وزارت اس کے خلاف کارروائی کریگی۔ مملکت میں تجارتی مراکز دھات کے سکے لینے دینے سے اجتناب برت رہے ہیں۔ اگر کسی گاہک کی رقم ایک ریال سے کم تجارتی مرکز کی طرف واجب الادا ہوتی ہے تو وہ گاہک کو سکہ فراہم کرنے کی بجائے چیونگم یا ٹافی دے کر ٹرخا دیتا ہے۔ ساما نے بیان دیا ہے کہ مملکت میں 5ہللہ،10ہللہ،

25ہللہ،50ہللہ نیز ایک اور دو ریال کے دھات کے سکے وافر مقدار میں مہیا ہیں۔ اشیا ءاو رخدمات پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ کے بعد دھات کے سکوں کی ضرورت اور طلب بڑھ گئی۔ وزارت تجارت نے صارفین سے کہا کہ وہ 1900پر رابطہ کر کے ایسے دکانداروں اور تجارتی مراکز کی رپورٹ کریں جو دھات کے سکوں کے لین دین کے ضابطے کی پابندی نہ کر رہے ہوں۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…