بیجنگ (آئی این پی/زنہوا ) چین جانتا ہے کہ امن کا قیام ایک بتدریج عمل ہو گا جس میں پہلے آسان ، چھوٹے منصوبوں سے نمٹنا شامل ہے اور یہ عمل شروع ہو چکا ہے، ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی اطلاع کے مطابق جہاں دوسرے ثالث ناکام ہو چکے ہیں ، چین کی کامیابی کا امکان ہے۔جریدہ کے مطابق چین پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات میں طویل جیم کو توڑنے میں کامیاب دکھائی دے گا ،چین افغانستان اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے محاذ آرائی کے خاتمے کیلئے ثالثی کے بارے میں بیجنگ کی طرف سے منعقدہ
اپنے پہلے اجلاس کے دوران یہ منصوبہ بنایا ہے،طالبان کا اعتماد حاصل کرنے کے بعد چینی سفارتکار افغان خانہ جنگی کے خاتمے کیلئے اس بنیاد پرست اسلامی گروپ اور کابل کے درمیان امن قائم کر سکتے ہیں، چین کا تعاون اورترقی کا تصور اور عالمی سٹیج پر نیا قائم شدہ اعتماد تنازعے کے حل کیلئے درست فارمولا ہوسکتا ہے، چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کی شٹل ڈپلومیسی اس وقت اہمیت اختیار کر گئی جب انہوں نے امن و ترقی کی ان کی مشترکہ خواہش کو پورا کرنے کیلئے تین ہفتے قبل بیجنگ میں پاکستانی اور افغان ہم منصبوں سے ملاقات کی ، گذشتہ سال جون میں انہوں نے امن عمل کو آگے بڑھانے کیلئے پاکستان اور افغانستان کا سفر کیا تھا، ان کی شٹل ڈپلومیسی کے مثبت نتائج برآمد ہوئے اور اب وزرائے خارجہ کی سطح پر یہاں سہ فریقی مذاکرات منعقد ہونا شروع ہو رہے ہیں۔