اسلام آباد(نیوز ڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابات 2013ءکی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن کے روبرو اپنا جواب داخل کیا ہے جس میں انہوں نے انتخابات 2013ءمیں بعض سیاسی جماعتوں بالخصو ص ( ق ) لیگ کی جانب سے منظم دھاندلی کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات غیر جانبدارانہ ، منصفانہ اور شفاف تھے ۔ منظم دھاندلی کی شکایات درست نہیں ہیں اور جوڈیشل کمیشن کی کارروائی الیکشن کمیشن کیخلاف نہیں ہے الیکشن کمیشن ملک میں جمہوریت کو مستحکم دیکھنا چاہتا ہے اس حوالے سے جوڈیشل کمیشن جو بھی فیصلہ کرے گا الیکشن کمیشن اس پر عملدرآمد کرے گا ۔ انتخابات 2013ءمیں قواعد وضوابط کی مکمل پاسداری کی گئی اور اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ انتخابات شفاف اور منصفانہ ہوں انتخابات کی تکمیل کے بعد اکثریتی جماعت کو حکومت بنانے کی دعوت دی گئی دھاندلی کی شکایات بارے مختلف الیکشن ٹربیونلز میں شکایات کی سماعت جاری ہے اور اس حوالے سے بعض ٹربیونلز نے فیصلے بھی دیئے ہیں ۔ جو اب میں کہا گیا کہ افسران کے تبا دلو ں سے الیکشن معاملات پر کو ئی اثر نہیں پڑا اور اختیار کا نا جائز استعمال بھی ثابت بھی نہیں ہو ئی ، انفرادی بے قاعدگیو ں کے کچھ واقعا ت ہو ئے تا ہم اسکے اثرات مجموعی نتا ئج پر نہیں پڑ ے۔