اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

ٹرمپ کا بیان حرف آخر نہیں، معاملات بہتر ہو سکتے ہیں،پاکستان کو پیغام پہنچا دیا گیا

datetime 3  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو یارک(این ایل آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ساجد تارڈ کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان حرف آخر نہیں اور اب بھی معاملات بہتر کیے جاسکتے ہیں۔نیویارک میں میڈیاسے خصوصی بات کرتے ہوئے امریکی صدر کے مشیر کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹوئٹ پاکستان پر مایوسی کا اظہار ہے جس نے پوری دنیا میں ہلچل پیدا کردی ہے تاہم ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان حرف آخر نہیں ہے اور معاملات بہتر کیے جاسکتے ہیں۔

ساجد تارڈ نے کہا کہ پاکستان کا موازنہ بھارت کے بجائے بنگلا دیش اور سری لنکا سے کیا جانا لمحہ فکریہ ہے اور پاکستان کے دوہرے معیار کی وجہ سے امریکا کا بھارت کی طرف جھکاؤ ہے جب کہ امریکا سمجھتا ہے پاکستان یا بھارت کی مدد کے بغیر افغانستان میں امن ممکن نہیں ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر نے کہا کہ پاکستان کی جغرافیائی اہمیت کو کوئی نظرانداز نہیں کرسکتا تاہم پاکستان کی خارجہ پالیسی کا فقدان آج ملک کواس نہج پرلےآیاہے اور وہ خطے میں ترقی کی دوڑ سے پیچھے رہ چکا ہے۔ساجد تارڈ کا کہنا تھا کہ اسامہ بن لادن اور حقانی نیٹ ورک کی سپورٹ پر پاکستان دنیا کو مطمئن نہیں کر سکا، امریکا سمجھتا ہیاس کی امداد صحیح جگہ نہیں پہنچتی اور 33 ارب ڈالر کرپشن کی نذرہوئے جب کہ امریکی وزیر خارجہ ٹیلرسن نے بھی پاکستان سے واپسی اسی مایوسی کا اظہارکیا۔یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یکم جنوری کو ایک ٹوئٹ کیا تھا جس میں انہوں نے پاکستان پر تنقید کرتیہوئے کہا کہ پاکستان نے ہمارے حکمرانوں کو بے وقوف سمجھا، جن دہشت گردوں کو ہم افغانستان میں ڈھونڈتے رہے پاکستان نے انہیں محفوظ پناہ گاہیں دیں اور ہماری بہت کم معاونت کی، لیکن اب مزید ایسا نہیں ہوگا۔امریکی صدر کی پاکستان مخالف ٹوئٹ کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی سربراہی میں ہونے والی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی سیاسی و عسکری قیادت نے مشترکہ موقف اپناتے ہوئے فیصلہ کیا کہ پاکستان جلد بازی میں کوئی قدم نہیں اٹھائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…