جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

اوباما نے ایران کو جو پیسے دیے وہ دہشتگردی میں استعمال ہوئے، ٹرمپ

datetime 3  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئے سال کے آغاز سے ہی پاکستان اور ایران کو نشانہ بنانا شروع کردیا ہے، ایران کے حوالے سے نئے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ اوباما انتظامیہ نے تہران کو احمقوں کی طرح جو پیسے دیے وہ دہشت گردی میں استعمال ہوئے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں جاری حالیہ مظاہروں کے حوالے سے کہا کہ

بالآخر ایرانی قوم جابر اور بدعنوان ایرانی حکومت کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی ہے۔انہوں نے سابق امریکی صدر براک اوباما کے دور میں ایران سے ہونے والے جوہری معاہدے اور اس کے نتیجے میں ایران پر عالمی اقتصادی پابندیاں نرم ہونے کو نام لیے بغیر آڑے ہاتھوں لیا۔ٹرمپ نے لکھا کہ صدر اوباما نے احمقوں کی طرح جتنے بھی پیسے ایران کو دیے وہ یا تو حکمرانوں کی جیبوں میں گئے یا پھر دہشت گردی میں استعمال ہوئے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایرانی عوام کے پاس خوراک کی کمی ہے، بے تحاشہ مہنگائی ہے اور کوئی انسانی حقوق حاصل نہیں۔آخر میں ٹرمپ نے لکھا کہ امریکا اس سارے معاملے کو دیکھ رہا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات پر ایران نے سخت رد عمل جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ ٹرمپ کو اپنے ملک کے بے گھر اور

بھوکے لوگوں پر توجہ دینی چاہیے۔ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’دوسرے ملکوں کے حوالے سے بے سود اور توہین آمیز ٹوئٹس میں وقت برباد کرنے سے بہتر ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنے ملک کے اندرونی مسائل پر توجہ دیں جہاں روز درجنوں لوگ مررہے ہیں اور لاکھوں بے گھر افراد موجود ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…