بدھ‬‮ ، 03 جون‬‮ 2026 

رنبیر بھی عامر خان کے نقش قدم پرچل نکلے‘ایوارڈز تقریبات کا بائیکاٹ

datetime 3  جنوری‬‮  2018 |

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ اداکار رنبیر کپور بھی عامر خان کے نقش قدم پر چل نکلے اور ایوارڈز تقریبات کا بائیکاٹ کردیا۔رنبیر کپور فلمی دنیا کا بڑا نام ہیں اور اب تک کیریئر میں کئی فلمی ایوارڈز اپنے نام کرچکے ہیں۔ رنبیر کپور نہ صرف ایوارڈز شو میں شرکت کرتے ہیں بلکہ شوز میں پرفارمنس کرتے بھی نظر آتے رہے ہیں لیکن اب انہوں نے اچانک نیا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ اداکار عامر خان، نصیرالدین شاہ کے بعد اب

رنبیر کپور نے ایوارڈز شوز کا بائیکاٹ کردیا اور کسی بھی تقریب میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔رنبیر کپور نے بالی وڈ ایوارڈز شوز میں نہ جانے کا فیصلہ عدم دلچسپی کی وجہ سے کیا ہے اور گزشتہ دنوں ہونے والی ایوارڈز شوز کی تقریبات میں بھی انہوں نے شرکت نہیں کی اور نہ ہی کوئی پرفارمنس کی ہے۔واضح رہے کہ اداکار رنبیر کپور نئی فلم کی تیاریوں کے لیے اسرائیل میں موجود ہیں جہاں عالیہ بھٹ بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…