منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

غیر ملکیوں کے اہلخانہ کے اقاموں کی تجدید 2020تک 400ریال تک ہو جائیگی ، سعودی ذرائع

datetime 3  جنوری‬‮  2018 |

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی حکام کا کہنا ہے کہ غیر ملکیوں کے اہلخانہ پر عائد کی گئی فیس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹس کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ پرائیویٹ سیکٹر میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کو اپنے اہلخانہ کے ہر فرد کے لئے فیس کی ادائیگی کرنا ہوگی۔ یہ فیس سالانہ بنیادوں پر ایڈوانس ادا کرنا ہوگی۔ عرب نیوز کے مطابق پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ

کا کہنا ہے کہ غیر ملکی اپنے اہلخانہ کی فیس SADAD پیمنٹ سسٹم کے ذریعے ادا کریں گے، جو کہ سعودی مالیاتی ایجنسی کی جانب سے قائم کی گئی نیشنل الیکٹرانک پیمنٹ سروس ہے۔ غیر ملکیوں کو جن افراد خانہ کے لئے فیس ادا کرنی ہوگی ان میں اہلیہ، 18 سال سے کم عمر بیٹے، اور تمام بیٹیاں شامل ہیں۔ اسی طرح والدین، اور وہ گھریلو ملازمین جنہیں غیر ملکی شہری نے سپانسر کیا ہو ، کی فیس بھی ادا کرنی ہوگی۔ اس فیس کی ادائیگی

ایڈوانسڈ سالانہ بنیاد پر اقامے کی تجدید یا نئے اقامے کے اجراء، ایگزٹ ری انٹری ویزے کے اجراء یا فائنل ایگزٹ ویزے کے ہمراہ کی جائے گی۔ فیس کا نفاذ یکم جولائی 2017ء سے 100 ریال فی کس سالانہ کے حساب سے ہوچکا ہے۔ یکم جولائی 2018ء سے یہ فیس 200 ریال فی کس سالانہ، یکم جولائی 2019ء سے 300 ریال فی کس سالانہ، اور 2020ء میں 400 ریال فی کس سالانہ ہو جائے گی۔ اس فیس کا اطلاق ہر غیر ملکی پر ہوگا، چاہے اس کا تعلق کسی بھی ملک سے ہو، اور ادا کردہ فیس ناقابل واپسی ہوگی۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…