جمعرات‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2026 

پاکستان کے بعد ایران کا نمبر بھی آگیا،اوباما نے ایران کو جو پیسے دیے ان سے کیا ہورہاہے؟ ٹرمپ کے ٹویٹس،برس پڑے

datetime 2  جنوری‬‮  2018 |

واشنگٹن/تہران (این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئے سال کے آغاز سے ہی پاکستان کے بعد ایران کو کو نشانہ بنانا شروع کردیا ہے اور ایران کے حوالے سے نئے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ اوباما انتظامیہ نے تہران کو احمقوں کی طرح جو پیسے دیے وہ دہشت گردی میں استعمال ہوئے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں جاری حالیہ مظاہروں کے حوالے سے کہا کہ ’’بالآخر ایرانی قوم جابر اور بدعنوان ایرانی حکومت کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی ہے‘‘

۔انہوں نے سابق امریکی صدر براک اوباما کے دور میں ایران سے ہونے والے جوہری معاہدے اور اس کے نتیجے میں ایران پر عالمی اقتصادی پابندیاں نرم ہونے کو نام لیے بغیر آڑے ہاتھوں لیا۔ٹرمپ نے لکھا کہ ’’صدر اوباما نے احمقوں کی طرح جتنے بھی پیسے ایران کو دئیے وہ یا تو حکمرانوں کی جیبوں میں گئے یا پھر دہشت گردی میں استعمال ہوئے‘‘۔امریکی صدر نے کہا کہ ’’ایرانی عوام کے پاس خوراک کی کمی ہے، بے تحاشہ مہنگائی ہے اور کوئی انسانی حقوق حاصل نہیں‘‘۔آخر میں ٹرمپ نے لکھا کہ ’’امریکا اس سارے معاملے کو دیکھ رہا ہے‘‘۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات پر ایران نے سخت رد عمل جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ٹرمپ کو اپنے ملک کے بے گھر اور بھوکے لوگوں پر توجہ دینی چاہیے۔ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’’دوسرے ملکوں کے حوالے سے بے سود اور توہین آمیز ٹوئٹس میں وقت برباد کرنے سے بہتر ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنے ملک کے اندرونی مسائل پر توجہ دیں جہاں روز درجنوں لوگ مررہے ہیں اور لاکھوں بے گھر افراد موجود ہیں۔یاد رہے کہ سال 2018 کی پہلی ٹوئٹ ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور دوسری ٹوئٹ ایران کے خلاف کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…