جمعرات‬‮ ، 25 ستمبر‬‮ 2025 

ٹرمپ کی دھمکیاں،چینی سفیر کی مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ سے ملاقات، چینی حکومت کا ایسا پیغام پہنچادیا کہ امریکیوں کے بھی ہوش اُڑ جائیں گے

datetime 2  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)چین نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی بے مثال کامیابیوں کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین ہر قسم کی صورتحال میں ہمیشہ پاکستان کیساتھ کھڑا رہے گا۔پاکستان میں چینی سفیر نے یہ بات منگل کو مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ گفتگو کے دوران دیگر امور سمیت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ ٹویٹ پر بھی گفتگو کی گئی۔ مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے چینی سفیر یاؤ جنگ کا پاکستان میں خیرمقدم کرتے ہوئے امریکی صدر کی جانب سے

پاکستان مخالف ٹویٹ پر تشویش کا اظہار کیا۔ چینی سفیر نے کہا کہ چین ہر قسم کی صورتحال میں پاکستان کیساتھ کھڑا رہے گا۔انہوں نے پاکستان کی سلامتی و استحکام کے حوالے چین کے مضبوط عزم کا اعادہ کیا۔دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ پاک چین تعلقات نہ صرف دونوں ممالک کے عوام کے مفادات کی نگہبانی کرتے ہیں بلکہ جنوبی ایشیاء میں امن و استحکام کیلئے بھی نہایت ضروری ہیں۔دونوں رہنماؤں نے افغانستان میں سیاسی مصالحت کی ضرورت پر زور دیا۔



کالم



1984ء


یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…