اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

ٹرمپ کے تند و تیز ٹویٹس کے بعد امریکہ کا دھماکہ خیز اعلان، پاکستان سے بڑے مطالبات کردیئے گئے،امداد معطل کردی گئی

datetime 2  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکہ کا پاکستان کو 25 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی امداد دینے کا فی الحال کوئی منصوبہ نہیں۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ کی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ٹرمپ انتظامیہ پاکستان کے تعاون کا جائزہ لے رہی ہے ٗمذکورہ عہدیدار کاکہنا تھا

کہ صدر یہ بات واضح کرچکے ہیں کہ امریکہ پاکستان سے اپنی سرزمین پر دہشت گردوں اور عسکریت پسندوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی توقع رکھتا ہےاور جنوبی ایشیاء سے متعلق حکمت عملی میں پاکستان کا کردار ہمارے تعلقات کو مزید فروغ دینے میں اہم کردار ادا کریگا جس میں مستقبل کی سیکیورٹی معاونت بھی شامل ہے۔وائٹ ہاؤس کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب گذشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ نے گزشتہ 15 برسوں میں اسلام آباد کو بے وقوفوں کی طرح 33 ارب ڈالر امداد کی مد میں دئیے تاہم بدلے میں جھوٹ اور دھوکہ ملا۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ امریکا نے گزشتہ 15 برس میں بے وقوفوں کی طرح پاکستان کو 33 ارب ڈالر امداد کی مد میں دئیے اور انہوں نے ہمیں جھوٹ اور دھوکے کے سوا کچھ نہیں دیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ امریکا نے گزشتہ 15 برس میں بے وقوفوں کی طرح پاکستان کو 33 ارب ڈالر امداد کی مد میں دئیے اور انہوں نے ہمیں جھوٹ اور دھوکے کے سوا کچھ نہیں دیا۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…