کراچی(این این آئی)غیرملکی کرنسیوں کے مقابلے میں روپے کی بے قدری کا تسلسل جاری ہے،اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر111روپے سے تجاوزکرگیا۔منگل کومقامی کرنسی مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے میں ڈالر، یورو،پاؤنڈ،سعودی ریال اوریواے ای درہم کی قدرمیں اضافہ ریکارڈ کیاکیا گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق منگل کوانٹربینک مارکیٹ میں
روپے کے مقابلے میں دالر کی قدر میں 8پیسے کا اضافہ ریکارڈکیاگیا، جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت خرید110.42روپے سے بڑھ کر110.50روپے اورقیمت فروخت110.52روپے سے بڑھ کر110.60روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدرمیں 40پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا،جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت خرید110.60روپے سے بڑھ کر111.00روپے اور قیمت فروخت110.90روپے سے بڑھ کر111.30روپے ہوگئی ۔منگل کوروپے کے مقابلے میں یورو کی قدر میں1.10روپے اور برطانوی پاؤنڈر کی قدر میں75پیسے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا ،جس کے نتیجے میں بالتریب یورو کی قیمت خرید131.40 روپے سے بڑھ کر132.50روپے اور قیمت فروخت133.40روپے سے بڑھ کر134.50روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 147.75 روپے سے بڑھ کر 148.50 روپے اور قیمت فروخت 149.75 روپے سے بڑھ کر 150.50 روپے ہوگئی۔منگل کوسعودی ریال کی قیمت میں15پیسے اوریو اے ای درہم کی قیمت میں بھی15پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں بالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید29.20روپے سے بڑھ کر29.35روپے اور قیمت فروخت29.50روپے سے بڑھ کر29.65روپے جبکہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید29.95روپے سے بڑھ کر30.10روپے اور قیمت فروخت30.25 روپے سے بڑھ کر30.40روپے ہوگئی۔