اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

نائیجیریا میں فائرنگ سے 14 مسیحی ہلاک،12 زخمی

datetime 2  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پورٹ ہارکورٹ(آن لائن)نائیجیریا کی ایک ریاست میں عبادت سے واپس آنے والے مسیحیوں پر فائرنگ کردی گئی جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک مقتول کے رشتہ دار نے بتایا کہ ’مسلح افراد نے اس وقت فائرنگ کی جب یہ افراد سال نو سے متعلق چرچ میں ہونے والی عبادت میں شرکت کے بعد واپس لوٹ رہے تھے‘۔فائرنگ کا یہ واقعہ نائیجیریا کے جنوبی علاقے

میں پورٹ ہارکورٹ میں پیش آیا، یہ علاقہ تیل کا حب تصور کیا جاتا ہے۔پولیس اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست پر بتایا کہ ’حملے میں 14 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ 12 افراد فائرنگ سے زخمی بھی ہوئے جنہیں علاج کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا‘۔ریورز اسٹیٹ پولیس کے شعبہ تعلقات عامہ کے آفیسر نامدی اومانی کا کہنا تھا کہ فوری طور پر واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی حتمی تعداد کے بارے میں تصدیق نہیں کی

جاسکتی۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کمشنر احمد ذکی نے واقعے کے فوری بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن کے آغاز کا حکم دے دیا۔خیال رہے کہ نائیجیریا کا یہ علاقہ تیل کی دولت سے مالا مال ہے اور ساتھ ہی یہاں متعدد طاقت ور ترین گینگز بھی موجود ہیں، جس کے باعث یہ علاوہ بد امنی کا شکار بھی رہتا ہے۔انہیں گینگز میں نائیجیریا کا ایک ’کلٹس‘ نامی گینگ بھی شامل ہے جس کا آغاز دہائیوں قبل یونیورسٹی سے شروع ہونے والی ایک تحریک سے ہوا اور اب یہ گینگ متاثرہ خطے کی سڑکوں پر طاقت کا مظاہرہ کرتا نظر آتا ہے۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…