منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

سعودی عرب کیخلاف کسی بھی جارحیت پر پاکستان شدید ردعمل دے گا :نواز شریف

datetime 24  اپریل‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک ) وزیر اعظم نواز شریف نے واضح کیا ہے سعودی عرب کے خلاف کسی بھی جارحیت پر پاکستان شدید ردعمل دے گا۔ وزیر اعظم نواز شریف اور سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ون آن ون ملاقات کی جس میں یمن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوئے۔ سعودی عرب سے اظہار یکجہتی کے لئے وزیر اعظم نواز شریف ریاض پہنچے تو ائرپورٹ پر سعودی نائب فرمانروا شہزادہ محمد بن نائف السعود ، وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے استقبال کیا۔ وزیر اعظم نواز شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اس کے بعد وزیر اعظم نواز شریف سعودی فرمانروا سے ملاقات کے لئے شاہی محل چلے گئے۔ شاہی محل آمد پر شاہ سلمان بن عبدالعزیزنے مرکزی دروازے پر وزیر اعظم نواز شریف کا استقبال کیا۔ سعودی فرمانروا نے وزیر اعظم پاکستان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ نواز شریف اور شاہ سلمان کے درمیان ون آن ملاقات ہوئی جس میں یمن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے بعد پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔ مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیر اعظم نواز شریف جبکہ سعودی وفد کی قیادت شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کی۔ وزیر اعظم سے شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور مشرق وسطٰی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی نائب ولی عہد اور وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نائف نے بھی وزیر اعظم سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نواز شریف اور یمن کے صدر منصور ہادی کے درمیان ملاقات بھی ہوئی۔ اس دوران یمن کی صورتحال زیرغور آئی۔

مزید پڑھئے:سعودی عرب میں ایک اور انڈونیشیائی ملازمہ کو پھانسی

اس سے پہلے جہاز میں وزیر اعظم کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں یمن کی صورتحال اور دورہ سعودی عرب کے حوالے سے حکمت عملی طے کی گئی۔ اجلاس میں جنرل راحیل شریف ، خواجہ آصف ، طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ شریک تھے۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…