اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

اہم یورپی ملک میں پیک غذاؤں میں تیزاب ملادیاگیا،10 لاکھ افراد متاثر ،چونکادینے والے انکشافات

datetime 1  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایتھنز(مانیٹرنگ ڈیسک) یونان میں ماحولیاتی دہشت گردوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے انتہائی مضر صحت ہائیڈرو کلورک ایسڈ انجکشن کے ذریعے سپر اسٹور کی غذاؤں اور مشروبات میں داخل کردیا ہے۔یہ تصاویر اب سوشل میڈیا پر بھی جاری کردی گئی ہیں جس کے بعد یونان کے بڑے اسٹورز سے مخصوص اشیا ہٹادی گئی ہیں۔ ایتھنز اور تھیسالونکی کے شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ ڈبہ بند گوشت، مقامی طور پر تیار کردہ دودھ کے

ڈبے اور کولڈ ڈرنک نہ خریدیں کیونکہ ان میں تیزاب اور دیگر خطرناک اجزاء ہوسکتے ہیں۔ اب تک اس اقدام سے دونوں شہروں کے 10 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔دوسری جانب سیاسی تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ یہ دہشت گردی کا ایک فعل ہے اور ایسا کرنے والے سیاسی کارکن نہیں بلکہ مجرم ہیں۔ افراتفری پھیلانے والوں (انارکسٹس) کا ایک گروپ خود کو ’بلیک گرین آرسونسٹس‘ کہتا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ کرسمس پر زندگی سے خالی لاکھوں افراد کو یہ کمپنیاں اپنا کوڑا کرکٹ دیدہ زیب پیکنگ میں بند کرکے فروخت کرتی ہیں تاکہ لوگوں کے جسم سے خون کا ایک ایک قطرہ نچوڑ لیا جائے۔اسی لیے بقول اس گروپ کے انہوں نے مخصوص اشیاء کا انتخاب کیا ہے جن میں کوکا کولا اور کوکا لائٹ کی ڈیڑھ لیٹر بوتل، یفانٹس گوشت کے پیکٹ اور ڈیلٹا دودھ کے ڈبے شامل ہیں۔ گروپ نے کہا ہے کہ اس نے 20 دسمبر کو کئی اسٹور سے یہ اشیا خریدیں اور ان میں تیزابی ٹیکے لگاکر انہیں 24 دسمبر کو واپس کردیا اور اب یہ اسٹور کے شیلفوں میں رکھی ہیں۔شرپسند گروپوں نے کہا ہے کہ انہوں نے مشروبات میں ہائیڈرو کلورک ایسڈ شامل کیا ہے جو بے رنگ اور بے بو مائع ہے اور یہ تیزاب صنعتوں میں استعمال ہوتا ہے اگر یہ پیٹ میں چلا جائے تو گلے کا شدید درد، خون کی الٹیاں اور موت بھی واقع ہوسکتی ہیں۔یونان میں اس گروپ کے اراکین زیادہ تر نوجوانوں پر مشتمل ہیں اور وہ اپنے اس عمل سے ملٹی نیشنل کمپنیوں کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں لیکن درحقیقت وہ معصوم اور بے گناہ افراد کو اپنی نفرت کا نشانہ بنارہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…