بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

امریکہ نے افغان فورسز کو طالبان کے خلاف لڑانے کیلئے نیا منصوبہ بنالیا، سیکرٹری دفاع جمیز میٹس نے نئی حکمت عملی کا اعلان کردیا

datetime 1  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے سیکرٹری دفاع جمیز میٹس نے کہاہے کہ نئے سال میں پینٹا گون افغان فورسز کی مدد کیلئے مزید عسکری مشیر شامل کریگا کیونکہ امریکہ نے افغان فورسز کی مدد سے خطے میں جنگیں جیتیں ہیں۔سالِ نو سے قبل پریس بریفنگ کے

دوران امریکی سیکرٹری دفاع نے کہا کہ ہم مزید امریکی فورسز اور عسکری مشیر افغانستان کی فوج میں شامل کریں گے کیونکہ آپ جانتے ہیں کہ ان (افغانیوں) کے پاس ایسے لوگ موجود نہیں تھے اور وہ اس طرح لڑنے کیلئے بھی تیار نہیں تھے جیسا ہم چاہتے تھے۔افغان فورسز کو طالبان کے خلاف جنگ جیتنے میں مزید وقت درکار ہونے کی وضاحت کرتے ہوئے امریکی سیکریٹری دفاع نے کہا کہ اگر ایک فوج تشکیل دی جائے اور اسے بیک وقت حالات کو معمول پر لانے اور لوگوں کو تحفظ دینے کا کام دیا جائے تو اسے اپنی کارکردگی دکھانے میں وقت لگتا ہے۔جیمز میٹس نے کہا کہ افغان فورسز کے ساتھ مزید امریکی مشیروں کو منسلک کرنے سے ان کی تعداد میں اضافہ ہوگا اور ان فوجیوں کی میدانِ جنگ میں کارکردگی مزید بہتر ہوگی جن کے پاس اس قبل رہنمائی کیلئے لوگ موجود نہیں تھے۔ امریکہ کے سیکرٹری دفاع جمیز میٹس نے کہاہے کہ نئے سال میں پینٹا گون افغان فورسز کی مدد کیلئے مزید عسکری مشیر شامل کریگا کیونکہ امریکہ نے افغان فورسز کی مدد سے خطے میں جنگیں جیتیں ہیں مزید عسکری مشیر شامل کریگا کیونکہ امریکہ نے افغان فورسز کی مدد سے خطے میں جنگیں جیتیں ہیں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…