کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) نئے سال کے پہلے دن بھی غیرملکی کرنسیوں کے مقابلے میں روپے کی بے قدری کا تسلسل جاری ہے ۔پیرکواوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر، یورو،پاؤنڈ،سعودی ریال اوریواے ای درہم کی قدرمیں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم انٹربینک مارکیٹ اسٹیٹ بینک کی جانب سے عام تعطیل کے باعث بندرہی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق پیر کواوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر
کی قدرمیں 10پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا،جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت خرید110.50روپے سے بڑھ کر110.60روپے اور قیمت فروخت 110.80روپے سے بڑھ کر110.90روپے ہو گئی۔ پیر کو روپے کے مقابلے میں یورو کی قدر میں65پیسے اور برطانوی پاؤنڈر کی قدر میں45پیسے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا ،جس کے نتیجے میں بالتریب یورو کی قیمت خرید130.75 روپے سے بڑھ کر131.40روپے اور قیمت فروخت132.75روپے سے بڑھ کر133.40روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 147.30 روپے سے بڑھ کر 147.75 روپے اور قیمت فروخت 149.30 روپے سے بڑھ کر 149.75 روپے ہوگئی۔پیر کوسعودی ریال کی قیمت میں10پیسے اوریو اے ای درہم کی قیمت میں5پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں بالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید29.10روپے سے بڑھ کر29.20روپے اور قیمت فروخت29.40روپے سے بڑھ کر29.50روپے جبکہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید29.90روپے سے بڑھ کر29.95روپے اور قیمت فروخت30.20 روپے سے بڑھ کر30.25روپے ہوگئی۔ نئے سال کے پہلے دن بھی غیرملکی کرنسیوں کے مقابلے میں روپے کی بے قدری کا تسلسل جاری ہے ۔پیرکواوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر، یورو،پاؤنڈ،سعودی ریال اوریواے ای درہم کی قدرمیں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم انٹربینک مارکیٹ اسٹیٹ بینک کی جانب سے عام تعطیل کے باعث بندرہی۔



















































