منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

اداکارہ جیسیکا فاک ہولٹ کے بچنے کی امیدیں دم توڑنے لگیں

datetime 1  جنوری‬‮  2018 |

سڈنی (این این آئی)گزشتہ دنوں ایک ٹریفک حادثے میں جیسیکا فاک ہولٹ کا پورا خاندان ہلاک ہو گیا تھا۔ آسٹریلوی اداکارہ کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ اب تک کوما میں ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی اداکارہ جیسیکا فاک ہولٹ سینیٹ جارج ہسپتال میں زندگی اور موت کی سانسیں گن رہی ہیں۔ گزشتہ دنوں باکسنگ ڈے کے موقع پر وہ اپنے خاندان کے ہمراہ سفر پر تھیں کہ اچانک ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آ گیا۔

اس حادثے میں ان کا پورا خاندان ہلاک ہو گیا تھا جبکہ جیسیکا فاک ہولٹ کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کرایا گیا جہاں وہ اس وقت کوما ہیں۔28 سالہ جیسیکا فاک ہولٹ کے والدین اس حادثے میں موقع پر ہلاک ہو گئے تھے جبکہ ان کی بہن انابیلا ہسپتال میں تین روز قیام کے بعد دم توڑ گئیں تھیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وہ آسٹریلوی اداکارہ کی جان بچانے کی بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…