منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

ورن دھون کیلئے 2017ء خوش نصیب ثابت ہوا

datetime 1  جنوری‬‮  2018 |

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ ایکشن ہیرو ورن دھون کے لیے سال 2017 بہت ہی خوش نصیب ثابت ہوا، کیوں کہ ان کی فلمیں ’جڑواں 2‘ اور ’بدریناتھ کی دلہنیاں‘ کامیاب ہوئیں۔اگرچہ ورن دھون کی زیادہ تر فلمیں کامیاب ہی گئیں ہیں، تاہم جڑواں 2 نے تو نئے ریکارڈ بھی بنائے۔سال 2017 میں فلموں کی کامیابی کے بعد سال 2018 میں ورن دھون کی جانب سے شادی کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

ورن دھون جلد ہی جہاں ’بیوی نمبر ون‘ کے سیکوئل میں نظر آئیں گے، وہیں ان کی جانب سے 2018 کے وسط تک اپنی پرانی دوست کو بیوی بنائے جانے کا بھی امکان ہے۔دکن کیرونیکل کے مطابق ورن دھون نے حال ہی میں اپنے والدین کے گھر کو خیرآباد کہ دیا، تاکہ وہ اپنی شادی کے لیے ذاتی گھر بنانے میں کامیاب ہوسکیں۔اداکار کے انتہائی قریبی دوستوں کے مطابق اگرچہ ورن دھون نے والدین کا گھر چھوڑا ہے، تاہم ان کی کوشش ہوگی کہ وہ نیا گھر اپنے اہل خانہ کے قریب ہی بنائیں۔خبریں ہیں کہ ورن دھون اپنے والدین کا گھر اس لیے چھوڑنے پر مجبور ہوئے، کیوں کہ ان کی ہونے والی بیوی نے ان سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اس شرط پر ہی ان سے شادی کریں گی جب اداکار اپنا گھر بنائیں گے۔خبر کے مطابق اداکار کی دیرینہ دوست اورکلاس فیلو نتاشہ ڈلال نے ورن دھون کے ساتھ اس بات پر شادی کی رضامندی ظاہر کی ہے کہ وہ اپنا ذاتی گھر بنائیں گے۔ممکنہ طور پر ورن دھون کی شادی 2018 کے وسط تک ہونے کا امکان ہے، تاہم اس حوالے سے حتمی طور پر کچھ بھی نہیں کہا جاسکتا۔خیال رہے کہ ورن دھون اور نتاشہ ڈلال کے درمیان محبت کی چہ مگوئیاں کافی عرصے سے جاری ہیں، دونوں کو متعدد بار ایک ساتھ بھی دیکھا جا چکا ہے۔ورن دھون اور نتاشہ ڈلال نے گریجوئیشن کی تعلیم ایک ساتھ حاصل کی تھی، دونوں کے درمیان یونیورسٹی کے دوران ہی تعلقات استوار ہوئے تھے۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…