پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

ٹرمپ نے دھوکہ دیا،ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان برس پڑے،امریکہ میں ایرانیوں کے ساتھ کیا سلوک کیاجارہاہے؟ سنگین الزامات عائد

datetime 31  دسمبر‬‮  2017 |

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے ملک میں مظاہروں کے لئے امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی حمایت کو دھوکہ دہی اور موقع پرستانہ قراردیاہے ۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان بہرام نماسیمی نے اپنی ویب سائیٹ پر لکھا ہے ’’ایران عوام امریکی عہدیداروں اور ٹرمپ کے موقع

پرست بیانات کو کوئی وقعت نہیں دیتے ۔انہوں نے کہا کہ ایرانی ملک میں داخل ہونے سے روکنے کے امریکی صدر ٹرمپ کے اقدامات سے آگاہ ہیں اور بہت سے ایرانیوں کو بے بنیاد بہانوں پر امریکہ میں گرفتار کیا گیا ۔انہوں نے مزید کہاکہ یہی بوجہ ہے کہ وہ کچھ ریلیوں میں ان عہدیداروں کی کچھ معاونت دیکھتے ہیں اور انہیں موقع پرست سمجھتے ہیں‘ انہوں نے کہ اکہ اسلامی جمہوریہ ایران نے عوام کے شہری مطالبات کی قانونی سپورٹ کے لئے جمہوری سٹرکچر تشکیل دیا ہے ۔ٹرمپ نے گزشتہ روز ایران کے معاشی مسائل کے خلاف مظاہروں کے حق میں ٹویٹ جاری کیا تھا جو ایران کے کئی شہروں اور دیہاتوں میں پھیل گئے ہیں انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ ایرانی حکومت کو اپنے عوام کے حقوق کا احترام کرنا چاہئے جن میں اظہار رائے بھی شامل ہے اور یہ کہ دنیا دیکھ رہی ہے ۔ ایران نے ملک میں مظاہروں کے لئے امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی حمایت کو دھوکہ دہی اور موقع پرستانہ قراردیاہے ۔

موضوعات:



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…