جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

فوج کی مدد کا الزام ،اگر فوج میرے ساتھ ہے تو مجھے کیسے فائدہ پہنچا رہی ہے، کیا جلسے میں لوگوں کو فوج ہی بھیجتی ہے؟عمران خان نے کھری کھری سنادیں

datetime 31  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں پاک فوج بہترین کردار ادا کررہی ہے ،پہلی بار کسی آرمی چیف نے جمہوریت کا ساتھ دینے کا دو ٹوک موقف اختیار کیا،پاکستان نائن الیون میں ملوث نہیں تھا اس کے باوجود امریکہ کی جنگ میں شرکت کی جبکہ پاکستان میں القاعدہ یا طالبان کا کوئی وجود نہیں تھا۔نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے غیر ملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے

عائشہ گلالئی کے مبینہ الزامات پر موبائل فرانزک کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ گلالئی کے الزامات پر خود کو احتساب کے لیے پیش کیا، وہ 3سال کیا جانے والا میرا میسج دکھائیں اور اپنا فون لائیں تاکہ دونوں کے موبائل کا فرانزک ہوجائے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت فوج کا بہترین کردار ہے کیونکہ پہلی بار کسی آرمی چیف نے جمہوریت کا ساتھ دینے کا دو ٹوک موقف اختیار کیا۔انہوں نے کہا کہ مخالفین نے مجھ پر فوج کی مدد کا الزام عائد کیا مگر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ فوج اگر میرے ساتھ ہے تو مجھے کیسے فائدہ پہنچا رہی ہے؟، کیا جلسے میں لوگوں کو فوج ہی بھیجتی ہے؟۔۔عمران خان نے کہا کہ فوج نے فیض آباد کا دھرنا ختم کروایا جس پر حکمرانوں اور پوری قوم کو ان کا شکر ادا کرنا چاہیے، اگر اس معاملے کو حل کرنے کے لیے اگر فوج نہ آتی تو پاکستان کے حالات بہت خراب ہوسکتے تھے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نائن الیون میں ملوث نہیں تھا اس کے باوجود امریکہ کی جنگ میں شرکت کی جبکہ پاکستان میں القاعدہ یا طالبان کا کوئی وجود نہیں تھا۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں پاک فوج بہترین کردار ادا کررہی ہے ،پہلی بار کسی آرمی چیف نے جمہوریت کا ساتھ دینے کا دو ٹوک موقف اختیار کیا،پاکستان نائن الیون میں ملوث نہیں تھا اس کے باوجود امریکہ کی جنگ میں شرکت کی جبکہ پاکستان میں القاعدہ یا طالبان کا کوئی وجود نہیں تھا

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…