منگل‬‮ ، 23 ستمبر‬‮ 2025 

بھارتی فوج کی چھاؤنی پر حملہ ،2اہلکار ہلاک، متعدد زخمی

datetime 31  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سری نگر(سی پی پی ) مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس(سی آر پی ایف) کے کیمپ پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں 2 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اتوار کو مقبوضہ کشمیر میں ضلع پلوامہ کے علاقے لیتھ پورہ میں واقع سینٹرل ریزرو پولیس کے کیمپ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار ہلاک اور متعدد

زخمی ہوگئے۔ترجمان سینٹرل ریزروپولیس (سی آر پی ایف) نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سری نگر سے 32 کلومیٹر کے فاصلے پر لیتھ پورہ میں واقع نیم فوجی دستوں کی 185 ویں بٹالین کے کیمپ پر رات گئے چند مسلح افراد نے داخل ہوکر دستی بموں سے حملہ کردیا اور خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ شروع کردی، جس کے

نتیجے میں موقع پر ہی 2 اہلکار ہلاک ہوئے۔انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ صبح تک جاری رہا جو اب بند ہوچکا ہے تاہم حملہ آور اب بھی کیمپ میں ہی موجود ہیں، انتظامیہ نے ضلع پلوامہ میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کردی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



احسن اقبال کر سکتے ہیں


ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…