پیر‬‮ ، 29 جون‬‮ 2026 

سلطنت شریفیہ اور قومی سلامتی کے درمیان جنگ چھڑ گئی ،ایک اوردھرنا، سربراہ عوامی تحریک طاہر القادری نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 30  دسمبر‬‮  2017 |

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے ایک اور دھرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کے خلاف دھرنا ہوا تو انکا اقتدار ختم ہو جائے گا۔ اب سلطنت شریفیہ اور قومی سلامتی کے درمیان جنگ چھڑ گئی ہے۔ماڈل ٹاؤن سکریٹریٹ میں اے پی سی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن اور مجھے کیوں نکالا آپس میں جڑے ہوئے ہیں۔

ان کا کوئی کمال نہیں تمام جماعتوں کو اس ایجنڈا نے جوڑا ہے۔ تمام جماعتوں کا اپنا نظریہ اور ایجنڈا ہے کئی بار قومی جماعتیں اپنے اختلافات کی وجہ سے ایک ساتھ نہیں بیٹھ سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اب حکمرانوں کو جانا ہوگا۔ وہ انصاف کے لیے ہر طرح کا احتجاج کریں گے۔طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ سلطنت شریفیہ اور قومی سلامتی کے درمیان جنگ چھڑ گئی ہے۔ مدینے میں شہباز شریف کی موجودگی پر قاتل اعلیٰ کے نعرے لگے۔ جناح باغ میں لوگوں میں لاکھوں روپے تقسیم کر کے کھلی کرپشن کے ذریعے سیاسی کلچر کو آلودہ کیا۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ انہوں نے بھٹو صاحب کی جدوجہد اور پی این اے کی تحریک اور بھٹو کے اقتدار کا خاتمہ دیکھا ہے۔ نجفی کمیشن رپورٹ نے شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ کو ذمہ دار ٹھرایا۔ لیکن جب تک یہ حکمران بیٹھے ہیں قاتلوں کو تحفظ ملتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو ان کے کرتوتوں کی وجہ نے نکالا، حکومت کے خلاف مہم کی تاریخ کا ابھی اعلان نہیں کیا تھا، رات کے اندھیرے میں شب خون مارا گیا، آپ نے بھاری نفری بھیج کر خون کی ندیاں بہا دیں۔  پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے ایک اور دھرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کے خلاف دھرنا ہوا تو انکا اقتدار ختم ہو جائے گا۔ اب سلطنت شریفیہ اور قومی سلامتی کے درمیان جنگ چھڑ گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گلاس برج سے


ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…