جمعہ‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2026 

سالِ نو پر یورپ اور امریکا شدید خوف کا شکار،سیکورٹی کی اضافی نفری ،بم ڈسپوزل اسکواڈ پہنچا دیئے گئے ،ہزاروں سیکورٹی اہلکارتعینات،انتباہ جاری

datetime 30  دسمبر‬‮  2017 |

نیویارک /لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) سالِ نو پر یورپ اور امریکا میں سخت ترین سیکیورٹی اقدامات کردئیے گئے جبکہ نیو یارک میں سیکورٹی کی اضافی نفری کے علاوہ بم ڈسپوزل اسکواڈ پہنچا دیئے گئے ہیں۔ لندن میں خصوصی بیریئرز لگا دیئے جبکہ پیرس میں 2 ہزار فوجی، 10 ہزار پولیس اور ریسکیو اہل کار تعینات کردیے گئے ہیں۔نئے سال کی آمد قریب آتے ہی نیویارک میں سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کر دئیے گئے،

سیکورٹی کی اضافی نفری کے علاوہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے خصوصی دستے بھی تعینات کیے گئے ہیں جبکہ بلند عمارتوں پر ماہر نشانہ باز ڈیوٹی انجام دیں گے۔خاص طور پر نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں ان میں خصوصی تربیت یافتہ کتے بھی شامل ہوں گے، جو دھماکا خیز مواد کو سونگھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ادھر برطانوی دارالحکومت لندن میں بھی نئے سال کی آمدکے موقع پر خصوصی انتظامات کیے جارہے ہیں، معروف شاہراہوں اور مصروف شاپنگ سینٹرز کے اطراف خصوصی بیریئرز لگائے گئے ہیں جبکہ پولیس اہلکاروں کے علاوہ سادہ لباس اہلکار اور خصوصی تربیت یافتہ کتے بھی گشت پر مامور کیے گئے ہیں۔شہریوں کو انتباہ جاری کیاگیا ہے کہ اپنے ارد گرد کے ماحول پر نظر رکھیں اور کسی بھی قسم کی مشکوک سرگرمی دیکھیں تو فوری طورپر سیکورٹی اداروں سے رجوع کریں، حساس اداروں نے اپنی رپورٹ میں سال نو کے موقع پر کسی بڑے دہشت گرد حملے کے امکانات کا اظہار کیا ہے۔ سالِ نو پر یورپ اور امریکا میں سخت ترین سیکیورٹی اقدامات کردئیے گئے جبکہ نیو یارک میں سیکورٹی کی اضافی نفری کے علاوہ بم ڈسپوزل اسکواڈ پہنچا دیئے گئے ہیں۔ لندن میں خصوصی بیریئرز لگا دیئے جبکہ پیرس میں 2 ہزار فوجی، 10 ہزار پولیس اور ریسکیو اہل کار تعینات کردیے گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…