بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چین میں غریب افراد کی تعداد میں سالانہ1 کروڑ30 لاکھ کی کمی شروع ہو گئی

datetime 30  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (ئی این پی ) چین میں غریب افراد کی تعداد میں سالانہ ایک کروڑ تیس لاکھ کی کمی شروع ہو گئی ، پانچ سالوں میں غریب افراد کی تعداد میں چھ کروڑ ساٹھ لاکھ افراد کی کمی ہو ئی ،2020 میں چین میں غربت کو مکمل طور پر ختم کیا جائے گا۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین میں غربت سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے امداد اور ترقیات کا ایک ورکنگ اجلاس بیجنگ میں منعقد ہوا جس میں بتایا گیا کہ

غربت کے خاتمے کے لیے کی گئی پانچ سالہ کوششوں میں غربت میں کمی کی تاریخ میں چین میں سب سے اچھے نتائج حاصل ہوئے ہیں۔دو ہزار سترہ میں چین میں غریب لوگوں کی آبادی میں ایک کروڑ سے زائد افراد کی کمی آئی ہے۔اور پانچ سالوں میں غریب لوگوں کی تعداد میں چھ کروڑ ساٹھ لاکھ افراد کی کمی آئی ہے۔ہر سال ایک کروڑ تیس لاکھ غریب افراد کم ہوئے ہیں۔غربت کے خاتمے کے اقدامات میں نہ صرف چین کو غربت کو کم کرنے کی تاریخ

میں بہترین نتائج حاصل ہوئے بلکہ اس سے قصبوں اور گاوں کی خوشحال حکمت عملی کے لئے مضبوط بنیاد قائم کی گئی۔اور دنیا بھر میں غربت کو کم کرنے کے مقصد کے لئے چینی فارمولا فراہم کیا گیا۔ یہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت میں سیاسی اور نظام کے لحاظ سے برتری کا عکاس ہے۔منصوبے کے مطابق دو ہزار بیس میں چین میں غربت کو مکمل طور پر ختم کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…