جمعہ‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2026 

بھارتی پارلیمنٹ نے مسلمانوں کے خدشات کے باوجود بیک وقت 3 طلاقوں کو جرم قرار دینے کا بل منظور کرلیا

datetime 30  دسمبر‬‮  2017 |

نئی دہلی (آئی این پی)بھارتی پارلیمنٹ نے مسلمانوں کے خدشات کے باوجود بیک وقت 3 طلاقوں کو جرم قرار دینے کا بل منظور کر لیا،مسلم ویمن پروٹیکشن رائٹس آن میرج بل2017 کے نام سے اس مسودے کے قانون بن جانے کی صورت میں بیک وقت تین طلاقیں دینا ایک قابل تعزیر اور ناقابل ضمانت جرم ہو گا اور اس کے مرتکب کسی بھی شہری کو تین سال قید کی سزا اور جرمانہ بھی کیا جا سکے گا،

بھارتی مسلمانوں کی نمائندہ تنظیم آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے اس بل کو شریعت میں مداخلت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ نے مسلمانوں کے خدشات کے باوجود بیک وقت 3 طلاقوں کو جرم قرار دینے کا بل منظور کر لیا۔یہ بل پیش کرتے وقت بھارتی وزیر قانون روی شنکر نیپارلیمان میں انتہائی جذباتی

تقریر کی اور کہا کہ یہ خواتین کے وقار کا سوال ہے، ہم شریعت میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے۔ اس بل کو مذہب کے ترازو پر نہ تولا جائے۔ یہ بل ہماری بہنوں اور بیٹیوں کی عزت و آبرو کا بل ہے۔ یہ بل مسلم خواتین کو ان کا حق دلانے کی کوشش ہے۔ ہم آج تاریخ مرتب کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…