منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

وزیر اعظم اور آرمی چیف کی سعودی قیادت سے ملاقات، پاکستانی حمایت کا اعادہ

datetime 23  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (نیوزڈیسک)وزیر اعظم محمد نواز شریف نے سعودی عرب کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے سعودی قیادت کو مکمل یقین دلایا ہے کہ یمن کے بحران میں پاکستان نے اقوام متحدہ کی قرار داد کے مطابق اقدامات کئے ہیں ۔جمعرات کو وزیراعظم نواز شریف ایک روزہ دورے پر ریاض پہنچے جہاں ان کی سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز سے ملاقات ہوئی۔نجی ٹی وی کے مطابق سعودی فرمانروا خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے شاہی محل میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم نواز شریف نے حالیہ بحران میں سعودی عرب کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ یمن کے معاملے پر پاکستان نے اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق اقدامات کیے ہیں۔وزیراعظم نے خطے میں امن و استحکام پیدا کرنے کے حوالے سے مشترکہ تجاویز کا خیر مقدم کیااس سے قبل ایئرپورٹ پر وزیراعظم کا استقبال سعودی وزیر داخلہ نائب ولی عہد نیاف السعود اور وزیر دفاع پرنس محمد بن سلمان السعود نے کیا۔وزیر اعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا وزیراعظم کے ہمراہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری بھی ساتھ تھے دوران سفر طیارے میں وزیراعظم نواز شریف نے ایک اہم اجلاس کی صدارت بھی کی ¾ جس میں یمن کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…