اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما ظفر علی شاہ نے کہا کہ کوئی این آر او نہیں ہو رہا ہے بلکہ شریف خاندان دلدل میں پھنستا جا رہا ہے، تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کی میزبان نے کہا کہ سعودی عرب سے طیارہ آیا اور شہباز شریف کو لے کر سعودی عرب چلا گیا یہ باتیں تو ہو ہی رہی ہیں مگر اخبارات کی ہیڈ لائنز کے مطابق شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب سے متعلق جب مشاہد اللہ اور رانا ثنا اللہ سے
پوچھا گیا تو وہ کافی پر امید اور خوش تھے اور انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے لیے اچھی خبر آ رہی ہے تو ہم نے سوچا کہ آپ سے پوچھا جائے کہ کیا اچھی خبر آ رہی ہے؟ جس کے جواب میں میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما ظفر علی شاہ نے کہا کہ اگر خبر کی بات ہے تو میں اس معاملے میں بڑا کلئیر ہوں کہ این آر او والی بات سرے سے ہی نہیں ہے، بلکہ اُلٹا شریف خاندان کے لوگ دلدل میں پھنستے جا رہے ہیں۔ آپ کو علم ہے بلکہ پوری دنیا کو علم ہے کہ سعودی عرب میں پچھلے دنوں تبدیلیاں ہوئیں اور وہاں سے کرپشن کے سلسلے میں شہزادوں کی ایک بہت بڑی کھیپ پکڑی گئی۔ شہزادوں سے کرپشن کی تفتیش کے دوران کچھ باتیں سامنے آئی ہیں۔ وہاں کے شہزادوں نے اپنے دفاع میں کہا ہے کہ ہمارا کاروباری شراکت پاکستان کے ایک سرمایہ دار خاندان کے ساتھ ہے، ظفر علی شاہ نے کہا کہ اسی تفتیش کے سلسلے میں سعودی عرب کی ایجنسیاں طیارہ لے کر آئیں اور اپنے ساتھ شہباز شریف کو لے گئیں کیونکہ شہباز شریف سے اس بات کی چھان بین ہونی ہے، جہاں تک این آر او کی بات ہے تو میری اطلاع کے مطابق این آر او نہیں بن رہا ہے۔ میرا نقطہ نظر یہ ہے کہ کوئی این آر او نہیں بن رہا لیکن میری رائے غلط بھی ہو سکتی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما ظفر علی شاہ نے کہا کہ اگر خبر کی بات ہے تو میں اس معاملے میں بڑا کلئیر ہوں کہ این آر او والی بات سرے سے ہی نہیں ہے، بلکہ اُلٹا شریف خاندان کے لوگ دلدل میں پھنستے جا رہے ہیں