اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی و تجزیہ کار رؤف کلاسرا نے کہا کہ شہباز شریف کی سعودی عرب جاتے وقت خوشی دیکھنے کے قابل تھی، ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے رؤف کلاسرا نے کہا کہ ہمارے مائی باپ جو خصوصاً سعودی عرب اور امریکہ ہیں کبھی نہیں چاہیں گے کہ عمران خان وزیراعظم بنیں، سینئر صحافی نے کہا کہ اگر آپ عمران خان کے بیانات پڑھیں تو ان کے بیانات کی وجہ سے انہیں
امریکہ، سعودی اور نہ ہی ہماری اسٹیبلشمنٹ برداشت کر سکتی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ عمران خان کے بارے میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ وہ کسی کی سنتے نہیں اور ملک بغیر سنے نہیں چلتا۔ عمران خان ایماندار ہوں گے، ہم سب ان کی عزت کرتے ہیں لیکن جیسے ہی عمران خان خارجہ پالیسی پر یہ کہتے ہیں کہ میں کسی کی نہیں سنوں گا تو پھر پوری دنیا میں گھنٹیاں بجنا شروع ہو جاتی ہیں اور وہ یہ بات سوچنے پر مجبور ہو جاتے ہیں کہ ایسا آدمی ایک نیوکلیئر طاقت رکھنے والے ملک کا وزیراعظم بن جائے تو کیا ہو گا۔ سینئر صحافی رؤف کلاسرا نے شریف خاندان کے این آر او پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب سے جہاز کی شکل میں ڈرائیور کے ساتھ ایک رائل ٹیکسی بھیجی گئی، اس سے پہلے شہباز شریف کسی کو ایک انگل سلام نہیں کرتے تھے لیکن سعودی عرب جانے کی خوشی میں وہ ایک ایک کو بھاگ بھاگ کر سلام کر رہے تھے۔ پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کو شہباز شریف سوٹ کرتا ہے، عمران خان پر بھی دباؤ رکھا جائے تاکہ کوئی لشکر یہاں آ کر ڈیرہ نہ ڈال لے، عمران خان پر شہباز شریف کا دباؤ رکھا جائے اور شہباز شریف یا نواز شریف پر عمران خان کا دباؤ رکھا جائے، ایک عدد بندہ آپ نے دباؤ کے لیے رکھنا ہے۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار رؤف کلاسرا نے کہا کہ شہباز شریف کی سعودی عرب جاتے وقت خوشی دیکھنے کے قابل تھی، سعودی عرب اور امریکہ ہیں کبھی نہیں چاہیں گے کہ عمران خان وزیراعظم بنیں