پیر‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2026 

ریکس ٹلرسن کی پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف شراکت داری کی پیشکش

datetime 29  دسمبر‬‮  2017 |

واشنگٹن(این این آئی) امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ ریکس ٹلرسن نے کہاہے کہ ٹرمپ انتظامیہ دہشت گردی کو شکست دینے کے لیے پاکستان سے شراکت کے لیے تیار ہے تاہم اس کے لیے اسلام آباد کو بھی اپنی خواہش کا اظہار کرنا ہوگا۔امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز میں امریکی سفارت کاری پر سال کے اختتام میں شائع ہونے والی رپورٹ میں ریکس ٹلرسن نے کہا کہ پاکستان کو اپنی سرزمین میں دہشت گرد تنظیموں

کو روکنے میں ہماری مدد کرنی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان سے دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے خاتمے کے لیے شراکت داری کو تیار ہیں لیکن پاکستان کو بھی ہم سے شراکت داری کی خواہش کا اظہار کرنا ہوگا۔ریکس ٹلرسن کے مطابق ہمارے اسلامی دہشت گردی اور انتہا پسندی کو ختم کرنے کے وعدے کی وجہ سے ٹرمپ انتظامیہ نے افغانستان پر مبنی نئی پالیسی متعارف کرائی جس کے تحت کسی ملک کو دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ نہیں بننے دیا جائے گا جیسا کہ 11 ستمبر سے پہلے ہوا کرتا تھا۔مجھے ہماری سفارت کاری پر فخر ہے کے عنوان سے چھپے گئے اداریے میں ریکس ٹلرسن نے اعتراف کیا کہ 2017 میں امریکا کو شمالی کوریا، چین اور روس کے حوالے سے چیلنجز کا سامنا رہا۔انہوں نے اوباما انتظامیہ کی جانب سے ایران کے ساتھ کیے گئے جوہری معاہدے پر ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے اختلاف رائے کو واضح کیا۔انہوںنے کہاکہ ایران کے ساتھ کیا گیا متنازع جوہری معاہدہ اب ہماری ایران پالیسی کا حصہ نہیں ہے اور ہم اب ایرانی خطرے کا کھل کر سامنا کر رہے ہیں۔ریکس ٹلرسن کا کہنا تھا کہ ہم اپنے اتحادیوں اور کانگریس کے ساتھ مل کر ایران کے جوہری معاہدے کی خامیوں کو سامنے لاتے رہیں گے جبکہ دوسری جانب ہم ایران کو بیلسٹک میزائل معاہدے کی خلاف ورزی اور خطے میں غیر مستحکم صورتحال پیدا کرنے پر سزا دینے کے لیے ہم خیال ممالک کے ساتھ مل کر کوششیں کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…