مقبوضہ کشمیر میں جعلی ادویات کی بھرمار،لوگوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئیں

23  اپریل‬‮  2015

سرینگر (نیوزڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں ڈاکٹروں کی تنظیم’ڈاکٹرز ایسو سی ایشن آف کشمیر‘ نے مقبوضہ علاقے کو جعلی ادویات کا مرکز قرار دےتے ہوئے کہا ہے کہ نہ صرف میڈیکل سٹورز بلکہ ہسپتالوں میں بھی نقلی ادوےات کی بھرمار ہے۔ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے سربراہ ڈاکٹر نثار الحسن نے سرینگر میں جاری بیان میں کہا کہ نقلی ادوےات کے کاروبار کا علم بھارتی حکومت ، کٹھ پتلی انتظامیہ اور خفیہ ایجنسیوں کو بھی ہے جبکہ نقلی ادوےات مافیاکی تاریں اوویہ ساز کمپنیوں سے بھی جڑی ہوئی ہے جو خاص طور پر مقبوضہ کشمیر کیلئے ہی یہ ادوےات تےار کرتی ہیں۔ڈاکٹر نثار الحسن کا کہنا ہے کہ بھارت کی 40فیصدکمپنیاں نقلی ادوےات تےار کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرس ایسو سی ایشن نے ہی سال2013میں مقبوضہ وادی میں بد نام زمانہ جعلی ادوےات کاسکینڈل سامنے لایا تھا جس کے باوجود اس وبا کو روکنے کیلئے کوئی سنجیدہ قدم نہیں اٹھایا گےا۔انہوں نے کہا کہ دستاویزی ثبوت ہونے کے با وجود بھی اثر و رسوخ رکھنے والے افراد کو بچاےا گےا اور اس طرح یہ کاروبار بھی بڑھتا گےا۔ڈاکٹر نثار نے کہا کہ معروف ماہر امراض قلب ڈاکٹر ترہن نے بھی کچھ برس قبل یہ کہا تھا کہ دنیا میں سب سے زےادہ نقلی ادوےات کشمیر میں ہی فروخت کی جاتی ہیں ۔ڈاکٹر نثار الحسن نے کہا کہ وادی میں استعما ل کی جانے والی ادوےات میں سے 50فےصد غےر معےاری ہوتی ہیں اور لوگوں کی زندگےوں کو داﺅپر لگاےا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ 2012میں بچوں کے اسپتال جی بی پنت میں 500ننھے بچے موت کی آغوش میں چلے گئے تھے اور ڈاکٹروں پر غفلت شعاری کا الزام عائد کیا گےا جبکہ اصل میںبچوں کی اموات نقلی ادوےات کی وجہ سے ہی ہوئی تھیں۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…