ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

موروثی سیاست زندہ باد، جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے والد کی نا اہلی سے خالی ہونیوالی نشست پر کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

datetime 29  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لودھراں (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 لودھراں کے ضمنی انتخاب کیلئے سپریم کورٹ کی جانب سے نا اہل قرار دیئے گئے تحریک انصاف کے سابق سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے۔تفصیلات کے مطابق

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 لودھراں کے ضمنی انتخاب کیلئے تحریک انصاف کے سابق سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ہیں ۔علی ترین جمعرات کو کاغذات نامزدگی جمع کروانے کیلئے الیکشن کمیشن کے مقامی آفس پہنچے تو ان کے ہمراہ ان کے والد جہانگیر ترین اور پارٹی کارکنوں اور عہدیداران کی بڑی تعداد موجود تھی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اس موقع پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ میں ہمیشہ تحریک انصاف کیساتھ کھڑا رہونگااور سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود عوام کی خدمت کرتا رہونگا، انہوں نے کہا کہ کارکنان کے پرزور اسرار پر میں نے علی ترین کو تحریک انصاف کی جانب سے امیدوار نامزد کیا ہے۔بعد ازاں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علی ترین نے کہا کہ میں عوام کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کرونگا، انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ جیت کے بعد زرعی شعبوں سے وابستہ افراد کے حقوق پر قومی اسمبلی میں آواز اٹھاؤنگا۔  تحریک انصاف کے سابق سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…