بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نواز شریف کے لیے بری خبر، دو بارہ پارٹی صدر بننے پر سپریم کورٹ کا اہم اقدام

datetime 28  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ نے نواز شریف کے دوبارہ پارٹی صدر بننے کے خلاف دائر درخواستوں پر تین رکنی بنچ تشکیل دیتے ہوئے سماعت کے لیے یکم جنوری کی تاریخ مقرر کردی۔نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل قرار دیے جانے کے باوجود انتخابی اصلاحات بل کے ذریعے سابق وزیراعظم نواز شریف کے دوبارہ پارٹی سربراہ بننے کے خلاف 13 درخواستیں دائر کی گئی ہیں جس پر سپریم کورٹ نے

تین رکنی بینچ تشکیل دے دیا جو یکم جنوری کو ان درخواستوں کی سماعت کرے گا۔ یہ بینچ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سماعت کریگا جس میں جسٹس اعجاز الاحسن بھی شامل ہیں جو کہ پاناما کیس کے بینچ میں بھی شامل تھے اور احتساب عدالت کے مقدمہ میں بھی نگراں جج مقرر ہیں۔خیال رہے کہ نااہل شخص کو پارٹی صدارت کیلئے اہل قرار دئیے جانے کے خلاف الگ الگ 13 درخواستیں دائر کی گئی ہیں جس میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور پاکستان پیپلز پارٹی سمیت 13 درخواست گزار شامل ہیں۔درِخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ پارلیمنٹ کی جانب سے قانونی طریقہ سے ہٹ کر انتخابی اصلاحات بل 2017ء منظور کیا گیا لہذا عدالت اس بل کے ذریعے نااہل شخص کو پارٹی صدر بننے کیلئے اہل قرار دینے کا عمل کالعدم قرار دے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما لیکس کے مقدمے میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو کسی بھی عوامی عہدے کیلئے نااہل قرار دیا گیا تھا تاہم پارلیمنٹ میں مسلم لیگ (ن) کے ارکان کی اکثریت ہے جنہوں نے انتخابی اصلاحات میں ترمیم کا بل پیش کرتے ہوئے کسی بھی نااہل شخص کو پارٹی صدارت کیلئے اہل قرار دینے کا بل منظور کرلیا بعد ازاں نواز شریف کو دوبارہ مسلم لیگ ن کا سربراہ منتخب کرلیا گیا۔ سپریم کورٹ نے نواز شریف کے دوبارہ پارٹی صدر بننے کے خلاف دائر درخواستوں پر تین رکنی بنچ تشکیل دیتے ہوئے سماعت کے لیے یکم جنوری کی تاریخ مقرر کردی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…