منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

دشمن کاجھوٹ ہمارے سچ پر حاوی ہوچکاہے،ہمیں اس ڈاکٹر سے رجوع کرناہوگا جو اس مرض کاعلاج جانتاہے،آئی ایس آئی کے سابق سٹیشن چیف میجر عامر کے انکشافات

datetime 28  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)ممتاز دفاعی تجزیہ کار اور آئی ایس آئی اسلام آبادکے سابق سٹیشن چیف میجر عامرنے کہاہے کہ ادیب ،دانشور اور شاعر اس وقت ملک کی پہلی دفاعی لائن اورفاورڈ ٹروپس ہیں یہ پروپیگنڈا وارکازمانہ ہے ہماری ناکامی یہ ہے کہ دشمن کاجھوٹ ہمارے سچ پر حاوی ہوچکاہے اہل حرف وقلم کو آگے آکر ہاری ہوئی اس جنگ کی کمان سنبھال کر اسے فتح میں بدلنا ہوگا وہ گذشتہ روز خانہ فرہنگ ایران میں اباسین آرٹس کونسل کے

زیراہتمام تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر پروفیسر نذیر تبسم اور جمیل مرغز نے بھی اظہار خیال کیا میجرعامر نے کہاکہ ہمیں اس وقت دوبڑے مسائل کاسامناہے جو بدامنی اور داخلی عدم استحکام ہیں بدامنی کے بارے میں ہمیں اس ڈاکٹر سے رجوع کرناہوگا جو اس مرض کاعلاج جانتاہے وہ خوداس سے متاثربھی ہے اور مؤثربھی ہے اور اسے پتہ ہے کہ کب اورکہاں نشتر لگاناہے اورکہاں مرہم پٹی کرنی ہے اور وہ شخص ہمارے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ہیں انہوں نے کہاکہ عدم استحکام کی بنیاد ی وجہ جمہوریت اور اسلام کے ساتھ کھلواڑ ہے آج کے سیاہ کے کل کاسفید ثابت کرنے والے جمہوریت کے چیمپیئن اور سیاسی اسلام کے پیروکاروں نے عوام میں انتہائی درجہ کی مایوسی پھیلائی رکھی ہے ایک بڑ ی مذہمی جماعت پی ٹی آئی کی حلیف ہے اور دوسر ی بڑی مذہبی جماعت ن لیگ کی شراکت دار ہے اب دونوؒ ں ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے اکٹھے ہوکر ایک دوسر ے کے حلیفوں کو سرعام گالیاں دینے لگ جائیں گی ساتھ ہی ایک دوسرے کو ڈرائی کلین کرتی رہیں گی انہوں نے کہاکہ اہل حرف وقلم کافرض ہے کہ وہ ا س دوغلے پن کے خلاف بھی پوری جرات کیساتھ میدان میں نکلیں اور اسلام کے نام پر مر مٹنے والے سادہ لوح پختونوں کو ورغلانے والوں سے پوچھیں کہ پختونوں نے جب 2002میں اسلام کے نام پر انکو اقتدار دیاتھا تو انہوں نے کہاں کہاں شریعت نافذ کی انہوں نے کہاکہ

جہادافغانستان کو گالی دینے والے پرویز مشرف برطانیہ اور امریکہ کو ڈرائی کلین کررہے ہیں اگریہاں سے انگریزوں کونکالناجہادتھا تو پھرافغانستان سے روس و امریکہ کو نکالنے کوگالی کیوں بنایاجارہاہے انہوں نے کہ مجھے اپنے بزرگوں سے وراثت میں جوچیزیں ملی تھیں اسلام اورپاکستان ان دونوؒ ں کے لیے لڑنا انتہاپسندی ہے تو میں سب سے بڑا انتہاپسند ہوں انتہاپسندی ستر کے عشرے میں بھی جب حیات شیرپاؤ کو شہیدکیاگیا اور مردان کے بینک میں پچاس سے زائدبے گناہوں کو ماراگیا

80کے عشرے میں بھی انتہاپسندی تھی جب مرتضیٰ بھٹونے کابل ایئر پورٹ پر کیپٹن رحیم کو مارا اور چھ ہزار سے زائدپاکستان مارڈالے تھے یہ انتہاپسندی آج بھی موجودہے اور مجھے اس قسم دہشتگردی سے بنفس نفیس لڑنے کااعزاز حاصل ہے انہوں نے کہاکہ فاٹا کے بچوں کو بھی وہی حقوق ملنے چاہئیں جو ہمار ے بچوں کو حاصل ہیں تیراہ میں بمباری کرکے 80اہل وطن شہیدکیے گئے باجوڑ میں مدرسہ کے 85طلبہ شہیدکیے گئے فاٹا کے پندرہ صحافی مارے گئے کسی نے انکے لیے شمع جلائی ؟حکومت کے جڑواں لاڈلے کہتے ہیں کہ فاٹاکے انضمام سے افغانستان ناراض ہوجائے گا

جبکہ اسی شہر پشاور میں افغان سفارتکار نے کہاکہ انضمام پاکستان کااندرونی مسئلہ ہے پختونوں کے نام نہاد رہنما پختونوں کے قاتلوں کانام لینے سے کیوں ڈرتے ہیں انہوں نے کہاکہ نپولین نے کہاتھاکہ فوج پیٹ کے بل رینگتی ہے کس قدرافسوس کامقام ہے کہ اس شہر میں ہماری فرسٹ ڈیفینس لائن یعنی اہل حرف وقلم کی دیگر ضروریات پوری ہوناتو درکنا ر انکی کسی تقریب کے لیے کوئی جگہ تک میسر نہیں شکر ہے کہ یہ کمی ہمارے ایرانی بھائیوں نے پور ی کردی ہے انہوں نے منتظمین سے درخواست کی کہ احمد فراز اور محسن احسان کے نام سے بھی ایوارڈ شروع کریں جن کی انعامی رقم میں اپنی جیب سے ادا کرتارہوں گا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…