پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

پاکستان سٹیل مل کی نجکاری کا عمل شروع

datetime 25  اکتوبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی۔۔۔۔پاکستان سٹیل مل کی جزوی نجکاری کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ پہلے مرحلے میں حکومت نے نجکاری کے لئے مالیاتی مشیر کے تقرر کے لئے درخواستیں طلب کر لی ہے۔ کبھی منافع بخش ادارہ کہلانے والی سٹیل مل میں اِس وقت پیداواری عمل تقریباً معطل ہوچکا ہے۔ حکومت نے پاکستان سٹیل مل کی جزوی نجکاری کے لئے مالیاتی مشیر کی تعیناتی کے لئے درخواستیں اٹھائیس نومبر تک طلب کر لی ہے۔ نجکاری کمیشن کے مطابق مالیاتی مشیر پاکستان سٹیل ملز کی نجکاری کے عمل میں حکومت کی معاونت کرے گا۔ نجکاری کا مقصد پاکستان سٹیل ملز کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔ 1973 میں روس کے تعاون سے ملک میں فولاد کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے کراچی میں سٹیل مل کا قیام عمل میں لایا گیا جس کی سالانہ پیداوار 50 لاکھ ٹن ہے۔ اس کے ملازمین کی موجودہ تعداد پندرہ ہزار سے زائد ہے ، کبھی منافع بخش ادارہ کہلانے والی پاکستان سٹیل مل کے مجموعی واجبات اور خسارہ دو سو باون ارب روپے پر پہنچ گیا ہے جو موجودہ حکومت کے آنے سے پہلے دو سو پندرہ ارب روپے پر موجود تھا۔ موجودہ حکومت کی جانب سے بیل آؤٹ پیکج کی مد میں ساڑھے تیرہ ارب روپے دینے سے سٹیل مل کی کارکردگی بیس فیصد تک پہنچ گئی تھی مگر سٹیل مل کی دونوں بلاسٹ فرنس بند ہونے سے اس وقت پیداواری عمل تقریباً معطل ہو کر رہ گیا ہے۔



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…