جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

کیا واقعی کوئی نیا این آر او ہو رہا ہے‘ کیا حکومت واقعی ناکام ہو چکی ہے؟بینظیر بھٹو کا اصل قاتل کون تھا؟ جاوید چودھری کاتجزیہ

datetime 27  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خواتین وحضرات ۔۔ آج 27 دستمبر ہے‘ آج سے ٹھیک دس سال پہلے دنیا کی عظیم لیڈر ۔۔اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم اور پاکستان کی کرشماتی شخصیت محترمہ بے نظیر بھٹو کو خودکش حملے میں شہید کر دیا گیا‘ آج بلاول بھٹو نے اپنی والدہ کی یادیں تازہ کرتے ہوئے بی بی سی کو انٹرویو دیا اور ۔۔اس انٹرویو میں کہا‘ پاکستان میں عورتوں کو جو آزادی حاصل ہے وہ بینظیر کی میراث ہے۔انہوں نے وہ زنجیریں توڑیں جنھوں نے پاکستانی خواتین کو جکڑ رکھا تھا‘

ہمارے معاشرے میں عورتوں نے جو مقام آج حاصل کر رکھا ہے‘ جو آزادی انہیں ملی ہوئی ہے‘ وہ بینظیر بھٹو کی میراث ہے‘ یہ بات سو فیصد (درست) ہے‘ بے نظیر بھٹو صرف پاکستان نہیں بلکہ پوری اسلامی دنیا کی وہ واحد لیڈر تھیں جنہوں نے مسلمان خواتین کو پیغام دیا عورت کا کام صرف کھانا بنانا‘ صفائی کرنا‘ شادی کرنا اور بچے پالنا نہیں‘یہ مردوں کے شانہ بشانہ کام بھی کر سکتی ہے اور یہ مردوں سے آگے بھی نکل سکتی ہے‘ ہمارے ملک میں اگر آج خواتین دفتروں میں کام کر رہی ہیں‘ یہ کاروباری کمپنیاں چلا رہی ہیں‘ یہ بیورو کریٹس ہیں‘ یہ وکیل‘ پائلٹ اور کھلاڑی ہیں اور یہ مریم نواز کی طرح سیاست کے میدان میں ہیں تو ۔۔اس کا سارا کریڈٹ بے نظیر بھٹو کو جاتا ہے‘ یہ نہ ہوتیں‘ یہ اپنے والد کیلئے انصاف کی تحریک نہ چلاتیں‘ یہ عملی سیاست میں نہ آتیں اور یہ اگر مشکل سے مشکل حالات کا (مقابلہ) کرنے کا فیصلہ نہ کرتیں تو آج پاکستان کی عورت اتنی باہمت‘ اتنی کامیاب اور اتنی بااعتماد نہ ہوتی اور آج مریم نواز بھی اپنے والد کی سیاسی میراث کی حق دار نہ بنتی‘ ملک میں عورت اور کامیابی کے درمیان بیریئرز بہرحال بے نظیر بھٹو نے توڑا اور یہ کریڈٹ کوئی ۔۔ان سے نہیں چھین سکتا‘ ہم آج کے موضوع کی طرف آتے ہیں،کیا واقعی کوئی نیا این آر او ہو رہا ہے‘ کیا حکومت واقعی ناکام ہو چکی ہے‘ ہم آج کے پروگرام میں یہ بھی ڈسکس کریں گے اور آج بلاول بھٹو نے ایک بار پھر جنرل مشرف کو اپنی والدہ کا قاتل قرار دے دیا،ہم ۔۔اس بھی بات کریں گے‘ ہمارے ساتھ رہیے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…