جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

نواز شریف کی نااہلی کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر تحفظات ،حکومت کی ملک میں ’’عدالتی نظام‘‘بدلنے کی تیاریاں ،وزیراعظم کے معاون خصوصی نے بڑا اعلان کردیا

datetime 27  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا امور ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ ہمارے عدالتی نظام میں بہتری کی گنجائش موجود ہے، ملک میں ایسا نظام عدل چاہتے ہیں جو مساوی بنیادوں پر سب کیلئے ایک جیسا ہو، ملکی نظام کو مستحکم بنانے کیلئے ضروری ہے

تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں رہتے ہوئے کام کریں۔ بدھ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ملک میں آئین وقانون کی بالا دستی پر یقین رکھتی ہے، انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں ایسا نظام عدل چاہتے ہیں جومساوی بنیادوں پر سب کیلئے ایک جیسا ہو۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو اپنے قائد محمد نواز شریف کی نااہلی کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر تحفظات تھے جو ہم نے عوام کے سامنے بھی پیش کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے عدالتی نظام میں بہتری کی گنجائش موجود ہے کیونکہ ماضی میں عدالتوں نے کچھ متنازعہ فیصلے بھی کئے ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک آف شور کمپنی کے مالک تھے جس کا اعتراف انہوں نے خود کیا ہے، انہوں نے کہا کہ ملکی نظام کو مستحکم بنانے کیلئے ضروری ہے کہ تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں رہتے ہوئے کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے تسلیم کیا ہے کہ ماضی میں ان سے غلطیاں ہوئیں ہیں تاہم ان غلطیوں سے ہم نے سیکھا ہے اور اب ملک درست سمت پر گامزن ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…