ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

73لاکھ سے زائد نئے ووٹرز کے اندراج کا فیصلہ

datetime 27  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی فہرستوں کے پہلے مرحلے میں تصدیقی عمل کے بعد73لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد نئے ووٹرز کے اندراج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے بعد رائے دہندگان کی تعداد 10کروڑ40لاکھ سے تجاوز کرجائے گی۔جبکہ یونین کونسلوں اور نادرا میں فوت ہونے والے9لاکھ23ہزار سے زائد ووٹرز کو انتخابی فہرستوں سے حدف بھی کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی

فہرستوں کی نظرثانی کا آغاز 15جنوری 2018ء سے کرنے کا فیصلہ کیا ہے،ان انتخابی فہرستوں کی نظرثانی کے پہلے مرحلے میں تصدیقی عمل کے بعد73لاکھ60ہزار 279 افراد کو بطور ووٹر درج کیا جائے گا اور9لاکھ 23ہزار947 ووٹرز کو انتخابی فہرستوں سے ہذف کیا جائے گا جنکی فوتگی یونین کونسلوں اور نادرا میں درج کرائی گئی ہے،اس کے علاوہ دوسرے مرحلے میں تمام انتخابی فہرستوں کو ہر ضلع کے مقرر کردہ ڈسپلے سنٹرز میں آویزاں کیا جائے گا تاکہ رائے دہندگان انتخابی فہرستوں کا جائزہ لے سکیں اور اندراج منتقلی اور درستگی کے لئے درخواستیں دے سکیں،الیکشن کمیشن کے مطابق نظرثانی کے بعد انتخابی فہرستوں میں درج رائے دہندگان کی تعداد10 کروڑ40لاکھ سے تجاوز کرجائے گی،اس کے علاوہ انتخابی فہرستوں کی نظرثانی کا کام شما ریاتی بلاکس کی رپورٹ آنے پر شروع ہوگا اور 15جنوری2018ء سے 8فروری تک گھر گھر تصدیق کا عمل مکمل ہوگا اور9تا 18فروری تک تصدیق شدہ ووٹرز کی ڈیٹاانٹری کا کام مکمل ہوگا اور19فروری سے5مارچ تک انتخابی فہرستوں کی چھپائی کا کام ہوگا اور انتخابی فہرستوں پر اعتراضات 14اپریل تک نمٹائے جائیں گے اور آخر میں30اپریل تک انتخابی فہرستوں پر نظرثانی کا کام مکمل ہوگا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…